?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں 25 سال سے موجود معروف آئی ٹی کمپنی مائیکروسافٹ کی جانب سے اپنے کاروبار بند کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ پروپاکستانی کے مطابق مائیکروسافٹ نے مبینہ طور پر پاکستان میں اپنا آپریشن بند کر دیا ہے، جس سے ملک میں عالمی ٹیک کمپنی کے 25 سالہ باب کا خاتمہ ہو گیا، اس حوالے سے چند ملازمین کو ابھی حال ہی میں باضابطہ طور پر مطلع کیا گیا تھا کہ کمپنی پاکستان میں اپنے بزنس کو مکمل طور پر ختم کر رہی ہے۔
مائیکروسافٹ کے بانی کنٹری منیجر جواد رحمان نے کمپنی کے پاکستان کے جانے سے متعلق "ایک دور کا خاتمہ” کے طور پر تبصرہ کیا، انہوں نے سات سال تک کمپنی کے مقامی کاروبار کی قیادت کی، جواد رحمان کا ملک میں مائیکروسافٹ ٹیم بنانے، صارفین کی خدمت کرنے اور پورے پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو وسعت دینے میں نمایاں کردار رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف ایک کام نہیں تھا بلکہ مائیکرو سافٹ کے پاکستان میں گزرے سال لوگوں کو ترقی دینے، شراکت داری قائم کرنے، اعتماد حاصل کرنے اور پاکستانی نوجوان نسل کے لیے مواقع پیدا کرنے کے بارے میں تھے، پاکستان میں اپنے دور میں مائیکروسافٹ نے دور دراز کے علاقوں میں سینکڑوں کمپیوٹر لیبز بنائیں۔
بتایا جارہا ہے کہ مائیکروسافٹ کا اخراج ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان کو بڑھتی ہوئی معاشی غیر یقینی صورتحال اور بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل تقسیم کا سامنا ہے، پاکستان جو ایک دور میں تکنیکی سرمایہ کاری کے لیے ایک ممکنہ مرکز سمجھا جاتا تھا لیکن حالیہ کچھ عرصے میں ملک نے متعدد عالمی فرموں کو یہاں اپنے کاروبار کو کم یا اس پر نظر ثانی کرتے ہوئے دیکھا ہے، مائیکروسافٹ نے ملک میں سیاسی افراتفری کے بعد ویتنام میں اپنے منصوبوں کو منتقل کرنے سے پہلے 2022ء میں پاکستان میں اپنے بزنس کو توسیع دینے پر غور کیا تھا، تاہم مائیکروسافٹ کی جانب سے اس خبر کی اشاعت تک پاکستان میں اپنے کاروبار کی بندش سے متعلق باضابطہ طور پر کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔


مشہور خبریں۔
سائنوفارم ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں: فیصل سلطان
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا پھیلاؤ شدو
مارچ
کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر پابندیوں کا عندیہ
?️ 15 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک
جولائی
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک ارب روپے مالیت سے زائد ادویات کی فوری ضرورت
?️ 2 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کے
ستمبر
یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کا دردناک اعلان
?️ 13 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے
مارچ
انگلینڈ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر بجلی کے باعث پروازیں منسوخ
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: انگلینڈ کے مانچسٹر ہوائی اڈے کا انتظامیہ کمپنی کے اعلان کے
جون
جنگ سے متعلقہ اخراجات کی وجہ سے اسرائیل کا بجٹ خسارہ میں
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کی جنگ بندی کو
اکتوبر
خطے میں امن کے لئے بین الاقومی کانفرنس 17 مارچ سے ہوگی
?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں خطے میں قیام امن سیکیورٹی چیلنجز
مارچ
جنوبی وزیر ستان میں سیکورٹی فورس اشتہاری دہشتگرد کو ہلاک کرنے میں کامیاب
?️ 26 فروری 2021وزیرستان(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے
فروری