?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی اے نے کہا کہ 2012 میں 2 لاکھ سے بھی کم سبسکرپشن ہوئی تھی لیکن تھری جی سروس کے متعارف ہونے کے بعد 2014 میں یہ تعداد 16 لاکھ ہوگئی اور اب 10 کروڑ ہے۔پی ٹی آئی نے اہم مقام حاصل کرنے کے لئے صارفین اور خدمات فراہم کرنے والوں کی تعریف کی۔
پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق موبائل براڈبینڈ صارفین 10 کروڑ ہو گئے، سال 2012 میں 20 لاکھ سے بھی کم براڈبینڈ سبسکرپشنز تھیں۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تھری جی کےبعد سال 2014 میں تعداد 1کروڑ 60 لاکھ تھی اور سال 2021 میں تعداد بڑھ کر10کروڑ ہو گئی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک کی87 فیصدآبادی کوخطےمیں سب سےکم نرخ پربراڈبینڈ خدمات تک رسائی ہے، 3 جی 4 جی نیٹ ورکس پر اوسطاً ڈاؤن لوڈ کی رفتار17.7ایم بی پی ایس ہے جب کہ 3 جی 4 جی نیٹ ورکس پر اوسطاً اپ لوڈ نگ اسپیڈ11.3ایم بی پی ایس ہے۔
دوسری جانب پی ٹی اے نےغیرقانونی سگنل بوسٹرز لگانےوالوں کیخلاف کارروائی کا آغازکر دیا ہے۔ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں غیرقانونی سگنل بوسٹرلگانےپر نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غیرقانونی بوسٹرزکوختم نہ کیاگیاتوقانونی کارروائی کی جائےگی۔ نوٹسز پی ٹی اے نے فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈکی نشاندہی پرجاری کیے۔ غیرقانونی سگنل بوسٹرزکی وجہ سے موبائل سروسزمیں خلل پیداہوتاہے جب کہ پی ٹی اےایکٹ 1996کی رو سےغیرقانونی سگنل بوسٹر کا استعمال ممنوع ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق قومی معیشت کے ہر شعبہ میں ڈیٹا سروسز کے بڑھتے ہوئے استعمال، صارفین میں مقبولیت اور آپریٹرز کی نئی اور جدید سروس متعارف کرانے کی وجہ سے یہ مذکورہ ہدف حاصل ہوا۔


مشہور خبریں۔
شیخ رشید کا بجلی کا بِل کتنا آیا کہ شکوہ کیا؟
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ
جون
طوفان الاقصیٰ کے 6 مرکزی نقطے؛صیہونی ریاست کو ہونے والی ناقابلِ تلافی شکست
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ کے دو سال بعد معلوم ہوا ہے کہ اس
اکتوبر
آسٹریلیا سے پاکستانی ٹیم کے ہارنے پر وزیر اعظم کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 13 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان
نومبر
سوڈانی عوام پر کیا بیت رہی ہے؟
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ترجمان نے
اگست
اسلام آباد کے لئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ تیار کر لیا گیا
?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے
نومبر
آئی ایم ایف مشن کا پاکستان پر مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور
?️ 24 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل،پاکستا
مئی
پڑوسی ممالک میں رنگین انقلاب نہیں آنے دیں گے:روس
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:روسی صدر نے کہا کہ کچھ اندرونی اور بیرونی قوتیں قزاقستان
جنوری
اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے: وزیرِ اعلیٰ پنجاب
?️ 6 جون 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا
جون