ٹیکنو فیسٹ 2025ء؛ پاکستانی طالبات نے میدان مار لیا، صدر اِردوان سے ایوارڈ وصول

🗓️

سچ خبریں: ٹیکنو فیسٹ 2025ء میں پاکستانی طالبات نے میدان مار لیا۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر انہوں نے صدر اِردوان سے ایوارڈ وصول کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  پاکستانی طالبات نے عالمی سطح پر ایک بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ لاہور کے ڈریم گارڈن کیمپس کی طالبات عاصمہ فاطمہ اور انائیہ خان نے ترکیہ میں ہونے والے ’’ٹیکنو فیسٹ 2025‘‘میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

یہ مقابلہ ایروسپیس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور جدید ایجادات کے میدان میں منعقد ہوا، جس میں پاکستانی طالبات نے سیکڑوں بین الاقوامی طلبا کے مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

خصوصی تقریب میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان نے ہونہار طالبات سے ملاقات کی اور انہوں نے عاصمہ فاطمہ اور انائیہ خان کو مبارکباد دی اور اظہار شفقت کیا۔

ایوارڈ وصولی کے وقت پاکستانی طالبات نے قومی پرچم لہرایا اور ’’پاکستان زندہ باد‘‘اور ’’پاک ترکیہ دوستی پائندہ باد‘‘کے نعرے بلند کیے۔ یہ پہلا موقع تھا جب پاکستانی طالبات کو ترکیہ کے صدر سے براہِ راست ایوارڈ لینے اور ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔

طالبات کا تعلق پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز سے ہے، جو دنیا بھر کے 53 ممالک میں تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے۔ پاکستان میں اس فاؤنڈیشن کی 25 برانچز میں تقریباً 13 ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں۔

اس کامیاب وفد کی قیادت گوہر خورشید نے کی، جنہوں نے اس کامیابی کو صرف ادارے نہیں بلکہ پورے پاکستان کا اعزاز قرار دیا۔ طالبات نے اس تاریخی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور وطن عزیز کے لیے مزید کامیابیوں کا عزم ظاہر کیا۔

مشہور خبریں۔

عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے وقت صیہونی حکومت تذبذب کا شکار

🗓️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے قریب آتے

ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی

🗓️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ

کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ: آئی جی سمیت 600 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

🗓️ 7 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں

اسرائیلی پولیس نے فلسطین کی ایک جامع مسجد کے امام اور خطیب کو گرفتار کرلیا

🗓️ 18 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں)  قابض اور دہشت گرد اسرائیلی پولیس نے

جدہ سیلاب نے شہری ترقیاتی پروگراموں کی پول کھول دی

🗓️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی سوشل میڈیا صارفین نے جدہ میں سیلاب اور اس کے

تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں میں یافا کی بندرگاہ میں تین دھماکے

🗓️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تل ابیب

پاکستانی انتخابات کی صورتحال

🗓️ 10 فروری 2024سچ خبریں: پاکستان کے سابق وزیراعظم سے وابستہ آزاد امیدواروں نے انتخابات

اڈیالہ جیل میں عمران خان کے سیل کو تھانہ قرار دے دیا گیا، سیکیورٹی تعینات

🗓️ 22 نومبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے