🗓️
سچ خبریں: پاکستان میں کلاؤڈ انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے، بڑی ٹیلی کام کمپنیاں اور ٹیکنالوجی فرمز اس شعبے میں اپنی موجودگی کو بڑھا رہے ہیں، جس کا مقصد علاقائی کاروباروں کو بھی راغب کرنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کلاؤڈ سروسز کاروباری اداروں کو اپنے ڈیٹا سینٹرز میں سرمایہ کاری کی ضرورت کے بغیر اسکیل ایبلٹی، سیکیورٹی اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں۔
پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین سجاد سید نے بتایا کہ پاکستان میں مزید ڈیٹا سینٹرز کی ضرورت ہے، کیوں کہ یہ ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے اہم ہیں، مزید ڈیٹا سینٹرز کی موجودگی سے نہ صرف کلاؤڈ سروس چارجز میں کمی آئے گی، بلکہ سروس کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔
کاروباری ماڈلز میں مسلسل تبدیلیوں کے باوجود ٹیلی کام کمپنیاں کلاؤڈ سروسز کے شعبے میں سب سے آگے ہیں، ان کا مضبوط ڈیٹا انفرااسٹرکچر اور انٹرنیٹ سے کنکشن انہیں کلاؤڈ سروسز کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں لاتا ہے۔
پاکستان کی کلاؤڈ انڈسٹری کے اہم شراکت داروں میں پی ٹی سی ایل کلاؤڈ شامل ہے، جو انفرااسٹرکچر، سافٹ ویئر اور ڈیزاسٹر ریکوری سمیت انٹرپرائزز کے لیے مختلف قسم کے کلاؤڈ سلوشنز پیش کرتا ہے۔
پی ٹی سی ایل کلاؤڈ انفرااسٹرکچرمتعدد شہروں میں ٹیئر تھری ڈیٹا سینٹر کی سطح پر کام کرتا ہے، جو اعلیٰ دستیابی اور ضرورت کو یقینی بناتا ہے۔
یہ انٹرپرائز ڈیٹا کو محفوظ کرنے کے لیے رازداری، فائر والز، اور کثیر سطح کے تحفظ کے ساتھ مضبوط سیکورٹی اور کمپلائنس فراہم کرتا ہے، پی ٹی سی ایل اپنے ملک گیر فائبر نیٹ ورک سے بھی فائدہ اٹھاتا ہے، جب کہ اس کی ’ایج کمپیوٹنگ اینڈ کنکٹیویٹی‘ تیز رفتار، کم تاخیر والی کلاؤڈ سروسز کو یقینی بناتی ہے۔
زونگ پاکستان کا واحد بزنس ریڈی کلاؤڈ ہے، جب کہ دیگر فراہم کنندگان بنیادی کلاؤڈ خدمات پیش کرتے ہیں، زونگ کلاؤڈ کو مضبوط مصنوعی ذہانت پر مبنی سافٹ ویئر اور سائبر خطرات کے خلاف بہتر سیکیورٹی کے ساتھ مختلف طریقے سے بنایا گیا ہے۔
کمپنی کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ تمام کمپنیوں کے ڈیٹا سینٹر ایک جیسی خدمات فراہم کرتے ہیں، تاہم زونگ نے مصنوعی ذہانت کی خدمات میں سرمایہ کاری کرکے ’فیوچر ریڈی انوویشن‘ کا اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زونگ کلاؤڈ اپنی سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت اور جدت طرازی کی وجہ سے پاکستان کا جدید ترین کلاؤڈ پلیٹ فارم ہے، جو صارفین کے آنے والے مطالبات کو پورا کرتا ہے۔
اسی میدان میں ایک اور کھلاڑی جاز کلاؤڈ ہے، جو ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپس اور انٹرپرائزز پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کمپیوٹنگ حل فراہم کرتا ہے۔
جاز پاکستان میں ڈیٹا سینٹرز چلاتا ہے، جو کاروباری اداروں کو محفوظ طریقے سے ایپلی کیشنز، ویب سائٹس اور انٹرپرائز سلوشنز کی میزبانی کرنے کے قابل بناتا ہے۔
کلاؤڈ اسپیس میں کمپنی کے منصوبے نے ایس ایم ایس اور ٹیلی فون خدمات کے شعبوں میں نقصانات کے بعد اپنی مالی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں مدد کی ہے۔
جاز کلاؤڈ عالمی کلاؤڈ فراہم کنندگان کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے قدرتی آفات کی بحالی اور بیک اپ حل پیش کرتا ہے، ہواوے اینڈ فنانس انٹرپرائز کلاؤڈ پاکستان کا پہلا ہائپر اسکیل فنانشل پلیٹ فارم ہے۔
ایک کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ 2023 میں لانچ کیا گیا یہ کلاؤڈ پلیٹ فارم مالیاتی اداروں اور کاروباری اداروں کے لیے محفوظ اور مقامی طور پر میزبان کلاؤڈ حل فراہم کرتا ہے۔ ہواوے کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ آنے والے برسوں میں ہماری کلاؤڈ سروسز مضبوط ہوں گی، کیوں کہ ملک 5 جی کی طرف بڑھ رہا ہے، اور ہمارے پاس اپنے کلاؤڈ انفرااسٹرکچر کو مزید وسعت دینے کا منصوبہ ہے۔
اس کلاؤڈ کی ایک اہم خصوصیت اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مالیاتی ڈیٹا ریگولیٹری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کے اندر رہے۔
نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) اور ایس سی او (آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے سرکاری ٹیلی کام فراہم کنندہ) سرکاری اور نجی شعبے کے کاروباری اداروں کے لیے ڈیٹا سینٹرز اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرتے ہیں، ان کے بنیادی گاہک، سرکاری محکمے اور سرکاری شعبے کے کاروباری ادارے ہیں۔
چیئرمین پاشا نے کہا کہ کلاؤڈ پلیٹ فارمز پر کاروباروں کی منتقلی میں اضافہ ہو رہا ہے، کیوں کہ کمپنیاں کارکردگی کو بڑھانے اور آپریشنل اخراجات کو کم کرنے پر غور کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کلاؤڈ سروسز سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے پبلک سیکٹر سروس ڈپارٹمنٹ ہوں گے، جو مختلف علاقوں میں واقع ہر دفتر کے لیے اپنے ڈیٹا سینٹر بنانے کے لیے مالی وسائل یا انسانی وسائل کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔
تاہم، پاکستان کو مقامی کلاؤڈ سروسز کو فروغ دینے کے لیے ریگولیٹری سپورٹ کی ضرورت ہے۔ مقامی کلاؤڈ انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری سے غیر ملکی ہوسٹنگ خدمات پر انحصار کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
مشہور خبریں۔
لندن کے انتخابات میں برطانوی وزیراعظم کی پارٹی کو بھاری شکست
🗓️ 6 مئی 2022سچ خبریں: حکومت کے حالیہ سکینڈلز کے سائے میں منعقد ہونے والے
مئی
نیتن یاہو کی کابینہ کو ایران کے لیے صیہونی جاسوسی کے حجم پر تشویش
🗓️ 13 دسمبر 2024سچ خبریں: ایران کے لیے جاسوسی کے جرم میں 30 صیہونی آباد
دسمبر
طالبان کا افغان قومی پرچم کو بدلنے کا حکم
🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان نے قومی ٹیلی ویژن کے لوگو اور عوامی مقامات سے
مارچ
توشہ خانہ کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
🗓️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران
مئی
ہر پاکستان دشمن نوازشریف کا قریبی دوست ہے: فواد چوہدری
🗓️ 24 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز
جولائی
ایپل نے نیا آپشن متعارف کروا دیا
🗓️ 30 جنوری 2022نیویارک( سچ خبریں) ایپل نے یونیورسل کنٹرول کے نام سے نیا آپشن
جنوری
انقرہ-ابوظہبی تعلقات میں وسعت؛ یمن جنگ میں ترک ہتھیاروں کا استعمال
🗓️ 20 فروری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات ترکی سے ہتھیار خریدنے اور انہیں یمن کے
فروری
چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات کی تاریخ نہیں پتا لیکن ایک جماعت تاریخ دے رہی ہے، بلاول بھٹو
🗓️ 13 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بظاہر
ستمبر