🗓️
سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے کم عمر افراد کو ایپلی کیشن سے دور یا محدود رکھنے کے لیے مزید پیرنٹنگ کنٹرول فیچرز پیش کردیے۔
ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی نے پیرنٹنگ کنٹرول فیچرز میں اضافہ کرتے ہوئے والدی کو یہ رسائی دی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا وقت ٹک ٹاک پر محدود کردیں۔
فیچر کے تحت والدین چاہیں تو اپنے بچوں کے اکاؤنٹس پر ہفتہ وار استعمال کرنے کا وقت 30 منٹ تک محدود کر دیں۔
اسی طرح والدین کو چھٹی والے دن ٹک ٹاک کو چلانے کے لیے وقت میں اضافے کرنے تک بھی رسائی دی گئی ہے۔
فیچر کے تحت بچے از خود ٹک ٹاک پر اپنے دورانیے کو نہیں بڑھا سکیں گے، ان کی ایپ والدین کی جانب سے مقرر کیے گئے وقت کے بعد کام نہیں کرے گی اور اگر بچے ٹائم بڑھانے کی کوشش کریں گے تو ان سے ایپ خصوصی پاس ورڈ پوچھے گا جو کہ صرف والدین کو معلوم ہوگا۔
پیرنٹنگ کنٹرول کے تحت والدین کو یہ رسائی بھی دی گئی ہے کہ وہ اس پر بھی نظر رکھ سکیں گے کہ ان کے بچوں کو کون فالو کر رہا ہے اور ان کے بچے کن کو فالو کر رہے ہیں اور کن سے ان کی گفتگو ہوتی ہے؟
فیچر کے تحت اگر بچے نوٹیفکیشنز کو ڈیلیٹ نہیں کر سکیں گے۔
ٹک ٹاک کے مطابق اگر والدین اپنے کم عمر بچوں کے لیے ڈیوائس ٹائم محدود نہ بھی کریں تو بھی 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے کمپنی از خود وقت کم کرکے 60 منٹ تک محدود کردے گی۔
یعنی 18 سال سے کم عمر بچے 60 منٹ سے زائد وقت تک ٹک ٹاک کو استعمال نہیں کر سکیں گے، ان کی ایپ مقررہ وقت کے بعد کام نہیں کرے گی۔
مشہور خبریں۔
امریکی فوجی پائلٹوں میں کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح
🗓️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:پینٹاگون کے نئے نتائج امریکی فوجی پائلٹوں میں کینسر کی اعلی
مارچ
تبدیلی کی لہرمافیا کو روندتی ہوئی آگے بڑھ رہی ہے: فردوس عاشق
🗓️ 29 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے
جولائی
حزب اللہ کے صیہونیوں کے خلاف ایک دن میں 200 میزائل حملے
🗓️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے یہ تسلیم کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی
نومبر
سوڈان میں جنگ بندی کے لیے عالمی حمایت کی ضرورت
🗓️ 14 اگست 2023سچ خبریں:امارات کی وزارت خارجہ کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے شعبہ کے ڈائریکٹر
اگست
اگلی جنگ میں اسرائیل کا خاتمہ ہو جائے گا: حزب اللہ
🗓️ 25 اگست 2022سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک کی مرکزی کونسل کے
اگست
امریکی صدر کی افطار پارٹی کیوں پوری نہ ہو سکی!؟
🗓️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: عرب اور مسلم شخصیات غزہ جنگ کے خلاف احتجاج میں
اپریل
فیصل ایدھی نے خط میں مودی کو کیا پیشکش کی
🗓️ 23 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معروفی سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے بیٹے اور
اپریل
مسلم لیگ (ن) 15 جنوری کو انتخابی منشور پیش کرے گی
🗓️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) آئندہ ماہ 8 فروری کو منعقد
جنوری