?️
سچ خبریں: مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے بچوں کی آن لائن حفاظت کو بہتر بنانے اور کریئیٹرز کے تجربے کو محفوظ و آسان بنانے کے لیے کئی نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق، ٹک ٹاک نے کئی نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جن میں والدین کے لیے مزید کنٹرول اور کریئیٹرز کے لیے نئے ٹولز شامل ہیں۔
متعارف کرائے گئے نئے فیچرز میں ٹک ٹاک نے والدین کو یہ سہولت دی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے اکاؤنٹ سے مخصوص افراد کو بلاک کر سکیں گے، بلاک کیے گئے افراد نہ تو ان کے بچے سے رابطہ کر سکیں گے اور نہ ہی ان کا مواد بچے کی نیوز فیڈ میں نظر آئے گا۔
ساتھ ہی، والدین کو اس فیچر کے ذریعے اس وقت خودکار طور پر اطلاع ملے گی جب ان کا بچہ کوئی پبلک ویڈیو، اسٹوری یا تصویر اپلوڈ کرے گا، اس فیچر کا مقصد والدین کو بچوں کی آن لائن سرگرمیوں سے باخبر رکھنا ہے۔
علاوہ ازیں، والدین کو اب یہ بھی دیکھنے کی سہولت ملے گی کہ ان کے 16 یا 17 سالہ بچے نے اپنی ویڈیوز کے ڈاؤن لوڈ کی اجازت دی ہے یا نہیں اور ان کی فالوونگ لسٹ دوسروں کو نظر آ رہی ہے یا نہیں۔
ٹک ٹاک نے ’کریئیٹر کیئر موڈ‘ کے نام سے ایک نیا فیچر بھی متعارف کروایا ہے جو نازیبا، نامناسب یا غیر اخلاقی تبصروں کو خودکار طریقے سے فلٹر کر دے گا، اس میں ان صارفین کے تبصرے بھی فلٹر ہوں گے جن کی باتیں اکثر رپورٹ، ناپسند یا حذف کی جاتی ہیں۔
ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ یہ فیچر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے یہ سمجھتا ہے کہ کریئیٹرز کس قسم کے تبصرے بلاک یا ڈیلیٹ کرتے ہیں اور انہی اقسام کے تبصرے آئندہ کم دکھائے جائیں گے۔
اس کے علاوہ، ٹک ٹاک لائیو کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے، جس کے ذریعے سے کریئیٹرز کسی مخصوص لفظ کو تبصروں سے مکمل طور پر بلاک کر سکتے ہیں۔
ایسے صارفین جنہوں نے یہ لفظ پہلے بھی استعمال کیا ہو یا آئندہ کریں، انہیں مقررہ وقت کے لیے خاموش کر دیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
خیبرپختونخواہ: مزید شہروں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ
?️ 29 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخواہ میں مزید 6 اضلاع کے اسکول بند
مارچ
نیتن یاہو کی عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:نیتن یاہو نے عوام کو دھوکہ دینے کی ایک اور کوشش
جنوری
اسرائیلی باشندے بیرونی پاسپورٹ کے حصول کے لیے سرگرداں
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار گلوبس نے جمعہ کے روز شائع ہونے والی
ستمبر
جنگی جہاز، بحری بیڑے اور سی آئی اے وینزویلا میں ٹرمپ کا کیا ہدف ہے؟
?️ 25 اکتوبر 2025جنگی جہاز، بحری بیڑے اور سی آئی اے وینزویلا میں ٹرمپ کا کیا
اکتوبر
وزیر تعلیم نے یونیورسٹیاں کھلونے کے بارے میں اہم اعلان کر دیا
?️ 2 جون 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے ٹویٹر پر
جون
دھرنے یا جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست خارج کرنے کی استدعا
?️ 5 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک
نومبر
غزہ میں بھوک سے مرنے والوں کی ہولناک صورتحال
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قبضہ کاروں کی جانب سے
مئی
صعدہ جیل اور سعودی اتحاد کا دن دہاڑے جھوٹ
?️ 24 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اتحاد نے جمعہ
جنوری