?️
نیویارک(سچ خبریں) اب ٹویٹر سے بھی آمدنی ممکن ہوگئی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور مائیکربلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر نے بھی صارفین کو پیسے کمانے کی سہولت فراہم کردی ٹویٹر کی جانب سے کمانے کی یہ سہولت فی الحال امریکا میں متعارف کرائی گئی ہے۔
ٹویٹر کی جانب سے یہ سہولت آزمائشی طور پر فی الحال مخصوص صارفین کو مشروط طور پر فراہم کی گئی ہے، جس کے تحت اب ٹویٹر کے ذریعے بھی کمائی ممکن ہوسکے گی۔ٹویٹر کی جانب سے کمانے کی یہ سہولت فی الحال امریکا میں متعارف کرائی گئی ہے، جس کی بنیادی شرط فالوورز کی تعداد زیادہ ہونا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ کی جانب سے بھی فیس بک، یوٹیوب اور انسٹاگرام کی طرح مونیٹائزیشن کا آپشن متعارف کرایا گیا ہے۔ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا ماننا ہے کہ امریکا میں اگر اس سہولت کی آزمائش کامیاب ہوگئی تو اسے دوسرے ممالک میں بھی فراہم کردیا جائے گا۔
کمپنی نے اس پروگرام کو ’سپر فالوز‘ کا نام دیا، جس کا آغاز یکم سمتبر سے شروع کیا گیا۔ٹویٹر کی جانب سے دیگر شرائط عائد کی گئیں اُن میں صارف کی عمر کم از کم اٹھارہ سال، اکاؤنٹ کم از کم تین ماہ پرانا اور فالوررز کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہونے کے ساتھ ماہانہ 25 ٹویٹس ہونا لازمی ہے۔
ان تمام شرائط پر پورا اترنے والے صارف کو مخصوص ٹویٹس پر 2.99 ڈالرز سے چار اعشاریہ 99 ڈالرز تک رقم دی جائے گی، ابتدائی مرحلے میں ماہانہ دس ڈالرز تک رقم کمائی جاسکے گی۔کمپنی نے وضاحت کی کہ پچاس ہزار ڈالرز کی کمائی پر تین فیصد جبکہ اس سے زیادہ آمدنی پر 20 فیصد حصہ پالیسی کے تحت کمپنی لازمی لے گی۔ابتدائی طور پر اس پروگرام کو صرف آئی فون صارفین ہی استعمال کرسکیں گے، اس پروگرام سے پیسہ کمانے والوں کو عملاً اپنی کمائی ہوئی رقم کا صرف 65 فیصد حصہ ہی ملے گا۔


مشہور خبریں۔
حکومت کا نوجوانوں کیلئے 150 ارب کے وزیراعظم یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کا باضابطہ آغاز
?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب اور
مارچ
یورپی سپریم کورٹ کا امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف بڑا جرمانہ
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: یورپی سپریم کورٹ ای سی جے کے فیصلے کے مطابق امریکی
ستمبر
امریکہ میں مشکوک ڈرون کی پرواز پر بائیڈن کا ردعمل
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ابھی تک کچھ
دسمبر
امریکہ کے لیے سائبر خطرہ کون ہے؟
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے شائع کردہ سائبر حکمت
ستمبر
ہم یروشلم کے مقدسات کی حمایت کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں: اردن
?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں: اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے پیر کی سہ پہر
اپریل
متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں
?️ 15 جون 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر
جون
پاکستان کا ہر فرد اگر درخت لگائے تو بہت بڑا انقلاب ہو گا
?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر
جولائی
فلسطینی بہت نڈر ہیں: صیہونی رپورٹر
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:ایک صیہونی صحافی جو جنین کیمپ میں صیہونی حکومت کے فوجی
اپریل