ٹوئٹر کے سی ای او نے استعفی دے دیا

ٹوئٹر کے سی ای او نے استعفی دے دیا

?️

نیویارک(سچ خبریں)مختصر پیغامات کی سب سے بڑی سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر کےسی ای او جیک ڈوروسی مستعفی ہو گئے ہیں مستعفی ہونا ان کا اپنا فیصلہ تھا  جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے ٹویٹر سے استعفی دے دیا ہے اور اس فیصلے پر خوشی بھی ہورہی ہے اور اداسی بھی جبکہ وہ اپنی مدت ختم ہونے تک بورڈ میں رہیں گے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں چیف ایگزیکٹو جیک ڈوروسی نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ‏ٹویٹر سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ٹوئٹر چھوڑنے پر خوش ہوں اور اداس بھی، یہ میرافیصلہ تھا۔ گزشتہ روزجیک ڈورسی نےٹوئٹ ‏کیا تھاکہ مجھے ٹوئٹر سے پیار ہے۔

ٹوئٹر نے ردعمل میں کہا ہے کہ شریک بانی جیک ڈور سی سی ای او کے عہدے سےسبکدوش ہو گئے ہیں اور ان ‏کہ جگہ چیف ٹیکنیکل آفیسر پیراگ اگروال سی ای او تعینات ہوں گے۔ٹوئٹر نے واضح کیا ہے کہ جیک ڈورسی 2022 میں اپنی مدت ختم ہونے تک بورڈ میں رہیں گے۔

واضح رہے کہ فیس بک اور ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی موجودگی میں ٹوئٹر 2023 میں اپنا منافع ‏دگنا کرنے کا چاہتا ہے ایسے وقت میں سی ای او کے استعفے سے اہداف کے حصول میں غیریقینی کی صورتحال ‏پیدا ہو سکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

ہم کبھی بھی اپنے عہدوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: ہنیہ

?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اسلامی

اسرائیل ابوظہبی کو آئرن ڈوم فروخت کرنے کے لیے تیار

?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں

غزہ کی شیرخوار بچی موت سے نبرد آزما

?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کے باشندوں بالخصوص بچوں کے خلاف جنگی

شیخ نعیم قاسم اور شہید نصراللہ کے درمیان گہری دوستی اور مقاومت کے منصوبے کی مضبوطی

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: شیخ نعیم قاسم، نائب سیکرٹری جنرل حزب اللہ، نے لبنانی میگزین

غزہ کے قبرستان بھرے پڑے ہیں۔ وہ لاشیں جن کے پاس آرام کرنے کے لیے ایک میٹر مٹی نہیں ہے!

?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: جہاں آج غزہ میں موت ہی واحد چیز ہے، قبرستان

ٹرمپ کی جیت ایک بڑے سیکورٹی بحران سے دوچار

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی جریدے فارن افیئرز کے مطابق اگر نومبر میں ہونے

شہید رئیسی کے اعزاز میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس

?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک گھنٹہ قبل ایران

نیتن یاہو کے کرپشن کیسز پر ٹرمپ کا جوا اسے آزمائیں مت!

?️ 29 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے دھمکی دی کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے