سچ خبریں: سوشل میڈیا کمپنی ایکس (جو پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانی جاتی تھی) کے مالک ایلون مسک نے ایک اور متنازع اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلیٹ فارم سے ناپسندیدہ صارفین کے اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا فیچر ختم کیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بلاک کرنے کا فیچر بہت اہم مانا جاتا ہے جس کے ذریعے صارفین ایسے مخصوص اکاؤنٹس کو بلاک کرتے ہیں جنہیں وہ اپنی فیڈ پر نہیں دیکھنا چاہتے اور نہ انہیں فالو نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک ٹوئٹر کا لوگو وی چیٹ کی طرح کیوں بنانا چاہتے ہیں؟
اس کے علاوہ صارفین نفرت انگیز اور ہراساں کرنے والے مواد کو اپنی فیڈ میں ظاہر ہونے سے روکنے کے لیے بھی بلاک فنکشن کا استعمال کرتے ہیں۔
مخصوص اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کے بعد وہ صارف آپ کے اکاؤنٹ کی پوسٹ نہیں دیکھ سکتا اور نہ آپ کو فالو کرسکتا ہے۔
تاہم اب ایلون مسک نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیچر ختم کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: فیس بک اور ٹوئٹر کو کام کرنے کی اجازت لینی ہوگی: امریکی سینیٹر
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مختصراً بتایا کہ ’بلاک کو فیچر کے طور پر ختم کیا جارہا ہے تاہم میسجز (DM) میں بلاک فیچر کو نہیں ہٹا یا جائےگا‘۔