?️
سچ خبریں:واٹس ایپ ایپلی کیشن پر جلد ہی اسٹیٹس کو تبدیل کیے جانے کا امکان فراہم کیا جائے گا۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب ایٹ انفو کے مطابق ایپلی کیشن کے ماہرین نہ صرف اسٹیٹس فیچر کو تبدیل بلکہ اس کا نام بھی دوسرا رکھنے پر کام کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئے فیچر کی آزمائش بھی شروع کردی گئی اور محدود صارفین کو اس تک رسائی دی جا چکی ہے۔
نئے فیچر کے تحت صارفین کے پاس اسٹیٹس کا فیچر بار کی صورت میں کھلے گا، یعنی اس میں مزید آپشن نظر آئیں گے۔
اس وقت اسٹیٹس کے فیچر میں نیچے ہی آپشن آتا ہے کہ صارف چاہے تو اپنی مرضی سے اسٹیٹس کو پرائیویٹ رکھ سکتا ہے یا پھر اس تک محدود دوستوں کو رسائی دے سکتا ہے۔
لیکن نئی اپڈیٹس کے بعد اسٹیٹس کے فیچر کو کھولنے کے بعد وہاں بار نظر آئے گا، جہاں مختلف آپشن دیے گئے ہوں گے۔
بار میں وہی آپشن ہوں گے جو اب اسٹیٹس شیئر کرنے کے وقت صارفین کے پاس آتے ہیں لیکن بعد میں تمام آپشن ایک بار کی صورت میں نظر آئیں گے۔
اسی طرح اپڈیٹس کے بعد اسٹیٹس کا نام تبدیل ہوکر ’اپڈیٹس‘ ہوجائے گا اور ممکنہ طور پر یہ تبدیلی واٹس ایپ میں دوسری تبدیلیوں کی وجہ سے کی جا رہی ہے۔
یعنی واٹس ایپ میں متعارف کرائے گئے چینل سمیت دوسرے فیچرز کو دیکھتے ہوئے اسٹیٹس بار کو بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔
اس وقت مذکورہ فیچر پر ماہرین کام کرنے میں مصروف ہیں اور یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔
علاوہ ازیں واٹس ایپ کے ڈیزائن کو بھی ریڈیزائن کرنے کے فیچر کو پیش کرنے پر بھی کام کیا جا رہا ہے جب کہ گروپ کے آئیکون کو بھی تبدیل کرنے کے حوالے سے بھی نئی تبدیلیوں پر کام جاری ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کی کابینہ سے متعلق ویب سائٹس میں خلل
?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی کابینہ
اگست
نیتن یاہو کے لیے ٹرمپ کو نہ کہنا مشکل ہے:صیہونی اخبار
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:عبرانی اخبار معاریو نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے
مئی
برطانوی ارب پتی سسلی کے ساحل پر غائب
?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: برطانوی ٹیک ارب پتی مائیک لنچ پیر کو سسلی کے
اگست
ٹرمپ کی انتخاباتی مہم کی چاشنی؛ ایران کے خلاف ہرزہ سرائی
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے
اکتوبر
کیا سعودی عرب بھی اسرائیل کا مخالف ہو چکا ہے؟
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں غزہ
اکتوبر
فیک نیوز قوموں کو تباہ کرتی ہے: صدر مملکت
?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ
اکتوبر
بھارت افغان امن عمل کو خراب کررہا ہے: وزیرخارجہ
?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت
جولائی
پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات کے ویزوں پر پابندی کی وجوہات سامنے آگئیں
?️ 18 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانیوں کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے
نومبر