?️
سچ خبریں: خبریں ہیں کہ جلد ہی واٹس ایپ صارفین بھی یوٹیوب اور فیس بک کی طرح واٹس ایپ چینلز سے بھی پیسے کمانے لگیں گے، ایپلی کیشن انتظامیہ کی جانب سے مونیٹائزیشن پروگرام شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
امریکی جریدے ’بلوم برگ‘ کے مطابق واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے گزشتہ ہفتے ایپلی کیشن کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اس میں اشتہارات دکھانے کا اعلان کیا تھا، اب اس میں مونیٹائزیشن فیچر بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
اشتہارات کو اسٹوری یا اسٹیٹس کے سیکشن میں اسٹیٹس کے درمیان ہی دکھایا جائے گا اور اسی سیکشن میں ہی چینلز کو مونیٹائز کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر واٹس ایپ بزنس یا واٹس ایپ کے بڑے چینلز کو مونیٹائزیشن کا حصہ بنایا جائے گا، جس کے بعد ترتیب وار دوسرے اکاؤنٹس کو بھی اس تک رسائی دی جائے گی۔
ممکنہ طور پر مستقبل میں واٹس ایپ کی جانب سے چینل کی مونیٹائزیشن کے لیے فالورز کی تعداد کی شرط رکھی جائے گی اور فوری طور پر ذاتی اکاؤنٹ کو مونیٹائز نہیں کیا جائے گا۔
اگرچہ ذاتی اکاؤٹس کو مونیٹائزیشن کا حصہ نہ بنائے جانے کا امکان ہے، تاہم ذاتی اکاؤنٹس میں بھی اشتہارات دکھائے جائیں گے، کیوں کہ جس صارف نے چینلز کو فالو کیا ہوگا، اسے اشتہارات نظر آنے لگیں گے۔
ابتدائی طور پر واٹس ایپ کی جانب سے چند ممالک میں مونیٹائزیشن شروع کیے جانے کا امکان ہے، جسے ترتیب وار دیگر ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا۔
واٹس ایپ کے دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب صارفین ہیں جو کہ یومیہ بنیادوں پر ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہیں۔
جس طرح یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز کی مونیٹائزیشن سے صارف کو بھی پیسے کمانے کا موقع ملتا ہے، اسی طرح واٹس چینل ہولڈر کو بھی پیسے کمانے کا موقع ملے گا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کے نئے جرم کے بارے میں صہیونیوں کے جھوٹ کا پردہ فاش
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی الرشید اسٹریٹ پر غذائی امداد بالخصوص آٹے کے منتظر
مارچ
بجٹ پر بلاوجہ تنقید نہ کی جائے: وزیر خزانہ
?️ 22 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا
جون
فرانس الجزائر کا پرانا دشمن
?️ 13 نومبر 2021سچ خبریں: الجزائر کے صدر نے افتتاحی موقع پر کہا کہ ہم اپنے
نومبر
نیتن یاہو کے امریکہ دورے کا اصلی مقصد؛صہیونی سفیر کی زبانی
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:امریکہ میں تعینات اسرائیلی سفیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنیامین
فروری
اسحٰق ڈار وزیرخزانہ کے عہدے کیلئے اہل نہیں، شوکت ترین
?️ 7 جنوری 2023اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین کا کہنا
جنوری
پارلیمنٹ ہاؤس، لاجز میں آلودہ پانی کی فراہمی کا انکشاف، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا نوٹس
?️ 31 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ
مارچ
ہر 10 منٹ میں غزہ میں ایک بچہ صہیونی جرائم کا شکار
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس
نومبر
ایون فیلڈ ریفرنس میں 7 سال کی سزا کالعدم قرار، مریم نواز بری
?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں
ستمبر