واٹس ایپ پر اسٹیٹس ری شیئر کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان

?️

سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر بھی فیس بک پوسٹ اور ایکس کی ٹوئٹ کو ری شیئر کرنے جیسا فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

واٹس ایپ کو سیکیورٹی کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے اور اس پلیٹ فارم کو باقی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے قدرے محفوظ سمجھا جاتا ہے، کیوں کہ یہاں پر صرف اپنے قریبی دوستوں کو ہی صارف کی ایکٹیویٹی نظر آتی ہیں۔

لیکن اب واٹس ایپ پر بھی اسٹیٹس کو ری شیئر کیے جانے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد کسی بھی صارف کے اسٹیٹس یا اسٹوری کو اس کے کانٹیکٹ نمبرز میں موجود افراد ری شیئر کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق اس وقت اسٹیٹس کو ری شیئر کرنے کے فیچر پر کام جاری ہے اور مستقبل میں ابتدائی طور پر اس پر آزمائش شروع کی جائے گی۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو کسی بھی اپنے دوست کے اسٹیٹس پر ری شیئر کا بٹن نظر آئے گا، جسے استعمال کرتے ہوئے وہ اپنے دوست کا اسٹیٹس ری شیئر کر سکیں گے۔

اسٹیٹس ری شیئر کیے جانے پر اصل صارف کے پاس نوٹی فکیشن چلا جائے گا اور اسے معلوم ہوجائے گا کہ اس کا اسٹیٹس کس نے شیئر کیا ہے۔

اسی فیچر کے تحت صارف کا اسٹیٹس اسٹوری میں شیئر کرنے کے بجائے کسی کو ذاتی طور پر میسیج بھی کیا جا سکے گا۔

فیچر کے تحت کسی بھی اسٹیٹس کو اس وقت ہی ری شیئر کیا جا سکے گا جب کوئی بھی صارف اپنے اسٹیٹس کی پرائیویسی میں یہ اجازت دے گا کہ اس کا اسٹیٹس دوسرے لوگ بھی شیئر کر سکتے ہیں، اگر کسی صارف نے اسٹیٹس کو ری شیئر کرنے کی اجازت نہیں دی ہوگی تو اس کا اسٹیٹس ری شیئر نہیں ہو سکے گا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ اسٹیٹس ری شیئر کرنے پر اصل صارف دوسری جگہ اپنے اسٹیٹس کو ملنے والے ویوز بھی دیکھنے کے اہل ہوگا یا نہیں؟

امکان ہے کہ آئندہ چند ماہ تک مذکورہ فیچر کو ابتدائی طور پر محدود آزمائش کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کے بعد اسے عام صارفین کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

مشہور خبریں۔

ڈینگی پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے: شیخ رشید

?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈینگی

جام کمال کا تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا اعلان

?️ 13 اکتوبر 2021بلوچستان (سچ خبریں)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اہم  بیان دیتے ہوئے

آئی ایم ایف سے عبوری معاہدہ الیکشن کے انعقاد میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، ماہرین

?️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اٹلانٹک کونسل سے منسلک ایک ماہر معاشیات نے کہا

جس ملک کی اداکارہ اسی ملک میں ہمشکل لڑکی کے چرچے

?️ 27 فروری 2021 ممبئی{سچ خبریں}   دنیا  بھر میں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات ایسی

چین کے خلائی مشن نے اہم کامیابی حاصل کر لی

?️ 15 مئی 2021بیجنگ( سچ خبریں) مریخ پر زندگی اور پانی کی تلاش کے لیے

صیہونی وزیر جنگ واشنگٹن میں کیا کرنے جا رہے ہیں؟

?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے دورہ

امریکی کسے ووٹ دیں؟ امریکی میگزین کا مشورہ

?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکہ میں نئے سال میں دو فیصلہ کن انتخابات کے

کیا فرانس براہ راست یوکرین جنگ میں داخل ہو گا؟

?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: فرانس کے صدر کا کہنا ہے کہ ان کا ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے