واٹس ایپ میں بہت بڑی تبدیلی

واٹس ایپ

?️

سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے چیٹ میں بڑی تبدیلی کردی ہے جو واٹس ایپ گروپ صارفین کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہوگی۔

واٹس ایپ فیچر کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے ’پِن (pinned) میسج فیچر‘ کی آزمائش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ چیٹ کو خفیہ رکھنے سے متعلق صارفین کے اہم خبر

پِن میسج فیچر کا مطلب ہے کہ آپ واٹس ایپ گروپ یا اپنے کسی دوست کے چیٹ باکس کے اندر اہم پیغام کو پِن کرکے اسے چیٹ کے سب سے اوپری حصے پرلاسکتے ہیں، یعنی مخصوص پیغام کو پِن کرنے کے بعد آپ اپنی گفتگو جاری رکھ سکتے ہیں لیکن وہ مخصوص پیغام چیٹ کے دوران سب سے پہلے موجود رہے گا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین بالخصوص گروپ چیٹ کے لیے اہم پیغامات تلاش کرنا آسان ہو جائے گا۔

یہ فیچر گروپ چیٹس کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ گروپ چیٹ میں ڈھیروں میسجز آنے کی وجہ سے اہم اعلان یا پیغامات پر نظر رکھنا مشکل ہوتا ہے۔

پن کیے ہوئے پیغامات کے ذریعے گروپ چیٹ کے ہر ممبر کو اس پیغام تک آسانی سے رسائی ہو گی۔

ویب سائٹ کے مطابق مخصوص صارفین کے لیے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے تاہم پاکستان سمیت دنیا بھر کے عام صارفین کے لیے یہ فیچر آئندہ کچھ ہفتوں میں متعارف ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

یہ فیچر کیسے کام کرے گا؟
واٹس ایپ کی جانب سے اسکرین شاٹ شئیر کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ یہ فیچر کس طرح کام کرے گا۔

اسکرین شاٹ کے مطابق میسج کو ایک بار کلک کرنے دو آپشن دکھائی دیں گے، ان میں سے پِن کے آپشن پر کلک کرکے مخصوص میسج کو چیٹ میں پِن کرسکتے ہیں۔

یہ فیچر اسی طرح ہے جیسے ہم واٹس ایپ پر مخصوص لوگوں کے چیٹ باکس کو پِن کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

رواں سال کے آغاز سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں 474 فلسطینی مکانات تباہ

?️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نے رواں سال

خونریز تنازع کی داستان؛جموں و کشمیر کا بھارت سے الحاق کیسے ہوا؟

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:پاکستان کے صدر نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر اپنے

واٹس ایپ پر اب تک کی بڑی تبدیلی، ایک ساتھ دو اکاؤنٹ چلانا ممکن

?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

وزارت جنگ کے خلاف شکایات کا حجم 

?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: کالکالسٹ اقتصادی اخبار کے مطابق آہنی تلواروں کی جنگ وزارت جنگ

2,346 زخمی صہیونی فوجی سوروکا اسپتال منتقل

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:سوروکا اسپتال نے اس جمعہ کو اعلان کیا کہ غزہ جنگ

پیٹرولیم کی قیمت میں اضافے کی تجویز مسترد ہو گئی

?️ 15 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے خزانہ ڈویژن کی جانب سے

صیہونی موبائل فون نیٹ ورک بھی ہیکروں سے محفوظ نہیں

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:عبرانی ویب سائٹ آئس نے منگل کی صبح شائع ہونے والی

سینیٹ انتخابات کا انوکھا کھیل

?️ 19 فروری 2021ملک میں سینیٹ الیکشن سر پر تیار ہے اور اپوزیشن میں سڑکوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے