?️
نیویارک( سچ خبریں) واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے، واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ “ویب ایٹا انفو” کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ نے فون کی اسٹوریج کو بچانے کے لیے اپنے ایک فیچر کو اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واٹس ایپ نے گزشتہ سال نومبر میں ڈس اپیئرنگ میسجز کا فیچر متعارف کرایا تھا جو مخصوص چیٹس میں ان ایبل کرکے پیغامات کو سات دن میں غائب کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔اب واٹس ایپ کی جانب سے پیغامات غائب ہونے کی مدت کو 90 دن تک بڑھایا جارہا ہے اور فی الحال یہ فیچر اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں موجود ہے۔
چونکہ 90 دن بعد پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے سے پرائیویسی کو تحفظ تو نہیں ملے گا تو کمپنی کی جانب سے یہ فیچر اسٹوریج سیور کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔یعنی جب میسجز 90 دن بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہوجائیں گے تو اسٹوریج اسپیس بی کلیئر ہوگا اور صارف کو خود یہ مینوئل طریقے سے نہیں کرنا پڑے گا۔
واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر میں مجموعی طور پر 3 آپشنز صارفین کو فراہم کیے جائیں گے۔7دن اور 90 دن کے علاوہ ایک اور آپشن 24 گھنٹے کا ہوگا۔24 گھنٹے والے آپشن پر کمپنی کی جانب سے اپریل 2021 سے کام کیا جارہا ہے اور اب 90 دن والے آپشن کے ساتھ جلد تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل واٹس ایپ نے اگست 2021 میں ایک ڈس اپیئرنگ میسج فیچر ویو ونس کے نام سے متعارف کرایا گیا تھا۔ اس نئے فیچر میں بھیجی جانے والی تصاویر اور ویڈیو کو ایک بار ہی دیکھا جاسکتا ہے اور اس کے بعد میڈیا فائلز غائب ہوجاتی ہیں۔کمپنی کے مطابق ان تصاویر کا اسکرین شاٹ لینا ممکن ہے جس کا علم بھیجنے والے کو نہیں ہوگا۔ واٹس ایپ کے مطابق اس فیچر کو حساس معلومات جیسے وائی فائی پاس ورڈ کی تصویر بھیجنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت کیجانب سے عمران خان کو پے رول یا شفٹ کرنے کی کوئی آفر نہیں۔ بیرسٹر عقیل
?️ 28 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک
اکتوبر
جمہوریت کا گہوارہ ہونے کے دعویدار ملک میں جنگی جرائم پر تنقید کی سزا!
?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: فرانس جو ایک طویل عرصے سے دنیا میں جمہوریت کا
اپریل
بھارت کے خلاف امریکہ میں پاکستان کی سفارتی مہم
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: اخبار "ڈان” کی ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستان کا ایک اعلیٰ
جون
چمن سیکٹر میں پاک فوج کا بھرپور جواب، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست
?️ 15 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) چمن سیکٹر میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
اکتوبر
حزب اللہ کے خوف سے صہیونی پاور کمپنی کا عجیب و غریب عمل
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حکومت کی بجلی کمپنی
جولائی
ترکی میں معاشی بحران ؛مہنگائی اور غربت میں ریکارڈ اضافہ
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:ترکی کی معیشت گزشتہ دس سالوں میں زوال کا شکار
مئی
اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو پرویز الہیٰ کو عہدہ چھوڑنا ہوگا، رانا ثنااللہ
?️ 21 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب
دسمبر
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم میں آسٹریلیا برابر کا شریک ہے:حماس
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے کہا کہ آسٹریلیا اور
مارچ