واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام میں اے آئی چیٹ بوٹس کی آزمائش

🗓️

سچ خبریں: میٹا نے پاکستان اور بھارت سمیت براعظم افریقہ کے متعدد ممالک میں اپنے پلیٹ فارمز پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس کی آزمائش شروع کردی۔

پاکستان میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کے محدود صارفین کو اے آئی چیٹ بوٹس تک رسائی دی گئی ہے۔

میٹا نے تصدیق کی کہ پاکستان اور بھارت سمیت براعظم افریقہ کے متعدد ممالک میں اے آئی چیٹ بوٹس کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت کوئی بھی صارف چیٹ جی بی ٹی کے بوٹ کی طرح اے آئی انباکس سرچ میں جو لفظ لکھے گا یا جو سوال کرے گا سسٹم اسے اے آئی کی مدد سے جواب دے گا۔

مثال کے طور پر کوئی بھی صارف سرچ بار میں صرف عید کا لفظ لکھے گا تو واٹس ایپ، فیس بک یا انسٹاگرام کا چیٹ بوٹ اسے عید سے متعلق بنیادی اور عام معلومات فراہم کرے گا۔

اسی طرح کوئی بھی صارف چیٹ بوٹ میں کسی بھی خاص موضوع پر معلومات یا مواد فراہم کرنے کا کہے گا تو میٹا کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم اسے مذکورہ موضوع پر معلومات یا مواد فراہم کرے گا۔

میٹا کے تمام پلیٹ فارمز پر آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرائے گئے چیٹ بوٹس چیٹ جی بی ٹی کی طرح کام کر رہے ہیں۔

مذکورہ فیچرز کی پاکستان اور بھارت سمیت افریقہ میں کامیاب آزمائش کے بعد اس کا دائرہ مزید ممالک تک پھیلایا جائے گا، اس کے بعد اسے چند ماہ کے اندر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

مذکورہ آزمائشی فیچرز کو صرف موبائل صارفین اور زیادہ تر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کو صیہونی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت

🗓️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ موجود صیہونی وزیر

ترکی کی 3,250 سیکیورٹی فورسز قطر بھیجی جائیں گی

🗓️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:  سلیمان سویلو نے ترکی کے جنوبی ساحلی شہر انطالیہ میں

ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ

🗓️ 9 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے سابق چیف

24 مئی سے تعلیمی ادارے اور سیاحتی ادارے کھل سکتے ہیں

🗓️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او

نواز شریف نے میڈیا کے سامنے اپنا دل کھول کر رکھ دیا ہے

🗓️ 9 اکتوبر 2022لندن: (سچ خبریں) مریم نواز کا کہنا ہے کہ کل نواز شریف کا انٹرویو میڈیا

اماراتی سرورز ہیک ہونے سے 9.5 ملین عراقیوں کی معلومات لیک

🗓️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں:عراقی نیوز ذرائع کا کہناہے کہ اماراتی سرورز کے ہیک ہونے

مشکل صورتحال ہے، احتیاط سے چلنا ہوگا‘ جسٹس مظاہر نقوی کی آئینی درخواست پر سماعت جاری

🗓️ 8 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) جسٹس مظاہر نقوی کی آئینی درخواست پر سپریم کورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے