?️
سچ خبریں: معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے سال 2023 کے آخر میں سب سے زیادہ پلیٹ فارم میں دیکھے جانے والی مقبول سیریز اور فلموں کی تازہ فہرست جاری کی ہے جس میں یہ تفصیلات بھی موجود ہیں کہ شائقین نے کون سی سیریز کتنے گھنٹے دیکھی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری نئی پریس ریلیز کے مطابق نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب سال میں دو بار ’واٹ وی واچ‘ (What We Watched) کے نام سے ایک ’جامع رپورٹ‘ جاری کریں گے جس میں ان مقبول سیریز اور فلموں کی تفصیلات موجود ہوگی جنہیں شائقین نے بہت زیادہ دیکھا ہے۔
فہرست میں صرف ان ٹی وی سیریز اور فلموں کے نام درج ہوں گے جو پورے دنیا میں ریلیز کی گئی ہیں۔
کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی پہلی رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز ’دی نائٹ ایجنٹ سیزن ون‘ کو پوری دنیا میں 81 کروڑ 20 لاکھ گھنٹے دیکھا گیا۔
اس کےعلاوہ دوسرے نمبر پر ’جنی اور جارجیا سیزن ٹو‘ کو پوری دنیا میں 66 کروڑ 51 لاکھ گھنٹے دیکھا گیا، تیسرے نمبر پر جنوبی کوریا کی سُپر ہٹ سیریز ’دی گلوری سیزن ون‘ کو 62 کروڑ 28 لاکھ گھنٹے، چوتھے نمبر پر ’ویڈنزڈے‘ سیریز 50 کروڑ 77 لاکھ گھنٹے اور پانچویں نمبر پر ’کوئن شارلٹ: برجرٹن اسٹوری‘ کو 50 کروڑ 30 لاکھ گھنٹے دیکھا گیا۔
ٹاپ 5 میں جنوبی کورین ’دی گلوری‘ واحد سیریز جو انگریزی زبان میں نہیں ہے، یہ ایک ایسی خاتون کی کہانی تھی جو نوجوانی میں انہیں تنگ کرنے والے لوگوں سے کئی سال بعد بدلہ لیتی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ فہرست صرف جنوری 2023 اور جون 2023 کے درمیان دیکھے گئے شوز پر مبنی ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ اب وہ ہر چھ ماہ بعد اس طرح کی رپورٹ جاری کرے گی۔
نیٹ فلکس نے پریس ریلیز میں مزید کہا کہ ’اس رپورٹ کی معلومات ہفتہ وار ٹاپ ٹین اور سب سے زیادہ مقبول سیریز کی فہرست کو یکجا کرکے مرتب کی گئی ہیں، امید ہے کہ اس فہرست سے صنعت کاروں اور فنکاروں کو رہنمائی ملے گی۔‘
دنیا بھر میں 25 کروڑ سے زائد سبسکرائبرز کے ساتھ نیٹ فلکس دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ سروس ہے۔
2021 سے کمپنی ہفتہ وار ٹاپ 10 اور سب سے زیادہ مقبول فہرستیں جاری کر رہا ہے۔
نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ اس سال ریلیز ہونے والے نصف سے زیادہ نان انگلش سیریز اور فلمیں ہفتہ وار ٹاپ 10 کی فہرست تھیں۔
مشہور خبریں۔
افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہے
?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے کینیڈا کی ہائی
ستمبر
مغربی کنارے میں شہادتوں کی کارروائی پر حماس کا پہلا ردعمل
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مغربی
جولائی
اسرائیلی معیشت پر ۱۲ روزہ جنگ کے تباہ کن اثرات
?️ 21 جولائی 2025اسرائیلی معیشت پر ۱۲ روزہ جنگ کے تباہ کن اثرات ایران کی
جولائی
یمنی ہمارے 70000 افراد کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں:امریکہ
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے نے دعویٰ
دسمبر
مریخ کے بعد ایک اور سیارے کی طرف خلائی سفرکا آغاز
?️ 19 اکتوبر 2021فلوریڈا(سچ خبریں) ناسا نے مریخ کے بعد مشتری نامی ایکا ور سیارے
اکتوبر
استنبول، مہنگائی اور غربت کا شہر
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:خوبصورت اور دلکش شہر استنبول کا دوسرا رخ غربت اور ایک
جنوری
سعودی عرب کے شہر جدہ میں عرب سربراہی اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے شہر جدہ میں آج عرب رہنماؤں کا 32
مئی
ترک تجزیہ کار کے مطابق انقرہ کی اسرائیل فہمی
?️ 20 جون 2025سچ خبریں: ترکی کے معروف تجزیہ کار کا ماننا ہے کہ اردوغان
جون