?️
اوسلو( سچ خبریں) ناروے کے سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا الیکٹرک بحری جہاز تیار کر لیا گیا یہ جہاز فضا کو زہر آلود ہونے سے بچانے کے لئے دنیا کا پہلا جہاز ہے۔ جہاز میں 103 کنٹینرز رکھنے کی گنجائش ہے اور یہ 13 کلوناٹ کی رفتار سےسفر کرے گا۔ سائنس دانوں کے مطابق جہاز کی تیاری میں 4 سال کا عرصہ لگا۔
زہریلے مادوں کے اخراج سے فضا کو زہرآلود ہونے سے بچانے کے لیے پہلا خودکار الیکٹرک بحری جہاز ناروے میں تیار کیا گیا جو رواں سال کے آخر میں پہلے کارگو سفر پر روانہ ہوگا۔ناروے کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ صفر کاربن اخراج کے ساتھ یہ بحری جہاز ہوا کو کسی بھی طرح سے آلودہ نہیں ہونے دے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ زہریلے کیمیات سلفر آکسائیڈ اور نائیٹروجن آکسائیڈ کے استعمال سے بھی محفوظ رکھے گا۔ناروے کی کمپنی نے یارا میرین ٹیکنالوجی کی مدد سے 2017 میں پہلے الیکٹرک شپ کی تیاری کا عمل شروع کیا تھا جو 4 سال کی مدت میں تکمیل کو پہنچا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ جہاز بغیر عملے اور ایندھن کے خودکار طریقے سے چلے گا، ابتدائی طور پر کنیٹینر اور دیگر سامان کرینوں اور انسانوں کی مدد سے لوڈ کیا جائے گا تاہم اگلے مرحلے میں انسانی عمل دخل ختم کر کے مشینوں کے ذریعے تمام کام خودکار طریقے سے ہوگا۔


مشہور خبریں۔
آنے والے دنوں میں وسیع سفارتی تبدیلیاں رونما ہوں گی : صنعاء
?️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں: صنعاء حکومت کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ آنے
اکتوبر
افریقی ملک صومالیہ میں فوجی تربیتی کیمپ پر خودکش حملہ، متعدد افراد ہلاک ہوگئے
?️ 16 جون 2021موغادیشو (سچ خبریں) افریقی ملک صومالیہ میں فوجی تربیتی کیمپ پر خودکش
جون
پاکستان سری لنکا کو 20 کروڑ ڈالر قرض دے گا
?️ 2 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق ٹی وی کی رپورٹ کے
فروری
کابل میں دھماکے میں 2 افراد ہلاک
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:کابل پولیس کمانڈ کے ترجمان خالد زدران نے اعلان کیا کہ
جنوری
سعودی دارالحکومت پر میزائل حملے کی پاکستان کی مذمت
?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سعودی دارالحکومت ریاض پر حوثیوں کی جانب سے میزائل
دسمبر
امام خامنہ ای اور شہید ہنیہ کے درمیان ایک خاص محبت تھی
?️ 14 اگست 2024سچ خبریں: شہید اسماعیل ہنیہ کے فرزند عبدالسلام ہنیہ نے المیادین نیوز
اگست
ہم نے دشمن کو آگے بڑھنے نہیں دیا: نعیم قاسم
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم
جنوری
عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے نیتن یاہو اور گالانٹ کی گرفتاری کے احکامات جاری
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق
نومبر