?️
کراچی: (سچ خبریں) میٹا نے انسٹاگرام اور فیس بک سمیت اپنی پلیٹ فارمز پر بچوں اور نوجوانوں کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کئی نئے ٹولز اور اپڈیٹس متعارف کرائے ہیں۔ ان میں ڈائریکٹ میسجنگ کے نظام میں بہتری، برہنگی سے تحفظ کے لیے جدید اقدامات، اور بچوں پر مشتمل بالغ افراد کے زیرِانتظام اکاؤنٹس کے لیے حفاظتی اقدامات شامل ہیں۔
نوجوان صارفین کے اکاؤنٹس پر اب اس بات کی مزید وضاحت ہوگی کہ وہ کس سے چیٹ کر رہے ہیں، جس میں سیفٹی ٹپس، اکاؤنٹ کی تخلیق کی تاریخ، اور ایک نیا آپشن شامل ہے جس سے وہ کسی بھی مشکوک شخص کو بیک وقت بلاک اور رپورٹ کر سکیں گے۔ صرف جون کے مہینے میں نوجوانوں نے ان حفاظتی انتباہات کی مدد سے 10 لاکھ مشکوک اکاؤنٹس کو بلاک کیا اور مزید 10 لاکھ کو رپورٹ کیا۔
میٹا نے سرحد پار جنسی بلیک میلنگ جیسے جرائم سے نمٹنے کے لیے انسٹاگرام پر ایک نیا‘‘لوکیشن نوٹس’’فیچر بھی متعارف کروایا ہے، جو صارفین کو خبردار کرتا ہے جب وہ کسی دوسرے ملک میں موجود شخص سے چیٹ کر رہے ہوں۔ اب تک 10 فیصد سے زائد صارفین نے اس فیچر پر کلک کر کے مزید معلومات حاصل کیں۔برہنگی سے تحفظ کا فیچر، جو مشتبہ برہنہ تصاویر کو خودکار طور پر بلر کر دیتا ہے، اب بھی وسیع پیمانے پر استعمال ہو رہا ہے۔
جون تک 99 فیصد صارفین، جن میں نوجوان بھی شامل ہیں، نے اس سیٹنگ کو آن رکھا۔ اس فیچر کی بدولت غیر اخلاقی مواد کو آگے شیئر کرنے کا رجحان بھی کم ہوا ہے، کیونکہ تقریباً 45 فیصد صارفین نے وارننگ موصول ہونے کے بعد ایسی تصاویر شیئر نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔وہ اکاؤنٹس جو والدین یا ٹیلنٹ ایجنٹس کی جانب سے بچوں کے لیے چلائے جاتے ہیں، ان پر اب‘‘ٹین اکاؤنٹس’’جیسے سخت حفاظتی اقدامات لاگو کیے جا رہے ہیں۔
ان میں پیغامات پر سخت کنٹرول اور نازیبا الفاظ خودکار طریقے سے فلٹر کرنے کی خصوصیت شامل ہے، تاکہ کسی بھی غیر ضروری یا نامناسب رابطے کو روکا جا سکے۔مزید برآں، مشکوک افراد کے لیے ایسے اکاؤنٹس کی سرچ یا ریکمنڈیشن میں ظاہری حیثیت کو بھی محدود کر دیا گیا ہے، اور ان پر گفٹ وصول کرنے یا سبسکرپشن کی پیشکش جیسے فیچرز بھی بند کر دیے گئے ہیں۔
تحقیقات کے دوران میٹا نے تقریباً 1 لاکھ 35 ہزار انسٹاگرام اکاؤنٹس حذف کیے جو بچوں کے اکاؤنٹس پر جنسی نوعیت کے تبصرے کر رہے تھے یا نازیبا تصاویر مانگ رہے تھے۔ اس کے علاوہ مزید 5 لاکھ فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بھی بند کیے گئے جو ان سے منسلک تھے۔میٹا اس سلسلے میں دوسرے ٹیکنالوجی اداروں کے ساتھ بھی قریبی تعاون کر رہا ہے، خصوصاً‘‘ٹیک کوآلیشن’’کے ”لینٹرن” پروگرام کے ذریعے تاکہ ان خطرناک عناصر کو دوبارہ کسی دوسرے پلیٹ فارم پر سرگرم ہونے سے روکا جا سکے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ نے اسرائیل میں فوج بھیجنے سے کیا انکار
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے کوآرڈینیٹر
اکتوبر
جنرل سلیمانی کے قتل میں جرمن حکومت کا کردار
?️ 25 جنوری 2023سچ خبریں:جنرل شہید سلیمانی کو قتل کرنے کے لیے امریکی دہشت گرد
جنوری
اسرائیل کے سامنے ایک نیا چیلینج
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ حکام
نومبر
الجزائر میں ہولناک آتشزدگی؛ 40 سے زائد افراد ہلاک
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:الجزائر کے دارالحکومت کے مشرق میں ایک خوفناک آتشزدگی نے 25
اگست
اقوام متحدہ میں نسل پرستی کے خلاف بل پاس،امریکہ کی مخالفت
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعرات کی شام مقامی وقت
دسمبر
پاکستان اپنے وسائل جنگ لڑنے میں ضائع نہیں کرنا چاہتا، وزیراعظم
?️ 8 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم
جولائی
ڈیموکریٹس کا ٹرمپ کی قبل از وقت جیت کے دعوے کو ناکام بنانے کا منصوبہ
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر ریپبلکن
نومبر
وزارت خزانہ کا ڈالر، گندم اور یوریا کی اسمگلنگ کا نوٹس
?️ 10 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) مختلف وزارتوں کے اہم اجلاس میں ملک کو درپیش
دسمبر