🗓️
سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے موسیقی کے شائقین کے لیے ’شیئر ٹو ٹک ٹاک‘ نامی نیا فیچر پیش کردیا۔
ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’شیئر ٹو ٹک ٹاک‘ فیچر کے تحت شائقین ایپل میوزک اور اسپاٹی فائے سے براہ راست میوزک کو ٹک ٹاک پر شیئر کر سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق مذکورہ فیچر موسیقی کے شائقین کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے متعارف کرایا گیا ہے، اس سے میوزک کے شوقین افراد کو اپنی پسند کے گانے دوسروں کے ساتھ بڑے پیمانے پر شیئر کرنے کا موقع ملے گا۔
فیچر کے تحت صارفین ایپل میوزک یا اسپاٹی فائے سے گانوں کو فیڈ سمیت اپنی اسٹوریز میں بھی شیئر کر سکیں گے۔
علاوہ ازیں دونوں پلیٹ فارمز سے گانوں کو ڈائریکٹ میسیجز (ڈی ایمز) میں بھی بھیجا جا سکے گا۔
’شیئر ٹو ٹک ٹاک‘ فیچر کے تحت صارفین نہ صرف ایک گانا بلکہ پلے لسٹس اور پورے کا پورا ایلبم بھی ریلیز کر سکیں گے۔
شائقین کو کسی بھی آڈیو سانگ کو شیئر کرتے وقت کوئی تصویر ساتھ شامل کرنی ہوگی، جس سے ایپل میوزک اور اسپاٹی فائے سے گانا براہ راست ٹک ٹاک پر شیئر ہوجائے گا۔
’شیئر ٹو ٹک ٹاک‘ فیچر کو 7 نومبر کو پیش کیا گیا، تاہم فوری طور پر مذکورہ فیچر تک تمام صارفین کو رسائی نہیں دی گئی، ترتیب وار تمام صارفین کو اس تک رسائی دے دی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
صیہونی جیلوں میں اضافے کی وجوہات
🗓️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے نئے پبلک پراسیکیوٹر گالی بھارات میارا نے مقبوضہ
ستمبر
صیہونی حکومت کی سعودی عرب کو ایف 35 کی فروخت کی مخالفت
🗓️ 15 جولائی 2022سچ خبریں: یدیعوت احرونوت اخبار نے آج جمعہ کو لکھا ہے
جولائی
یمن میں سی آئی اے اور موساد کی جاسوسی کارروائیاں ناکام
🗓️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کے ایکسکیورٹی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی اور
دسمبر
عمران خان کے اسمبلیوں سے نکلنے کے فیصلے پر قانونی ماہرین کی رائے
🗓️ 27 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق
نومبر
عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کیلئے عوام آج باہر نکلیں، عمران خان
🗓️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت اور عدلیہ کے درمیان جاری کشمکش کے پیش
مئی
امریکہ، ممالک کی خودمختاری کا سب سے بڑا خلاف ورز ہے: چین
🗓️ 24 فروری 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے امریکہ کو
فروری
ٹرمپ پر 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
🗓️ 15 مارچ 2022سچ خبریں: ڈیموکریٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر 2024 کے صدارتی انتخابات کے
مارچ
ہمیں جلد ہی روس کے ساتھ ایک معاہدے تک پہنچنے کی امید ہے: یوکرین
🗓️ 11 مارچ 2022سچ خبریں: بڈولک نے الجزیرہ قطر کو بتایا کہ روس کے ساتھ
مارچ