🗓️
لندن (سچ خبریں)ماہرین فلکیات نے ایک ایسا اہم سیارہ دریافت کیا ہے جس کا ماحول زمین جیسا ہے، یہ زمین سے 322 نوری سال کے فاصلے پر ہے۔ ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سیارے کا ایٹماسفیئر ایک کاک ٹیل پر مشتمل ہے جس میں ٹائٹینیم آکسائیڈ، آئرن، ٹائٹینیم، کرومیم، وینیڈیم، میگنیشیم اور میگنیز شامل ہیں۔
حال ہی میں ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نظامِ شمسی کے باہر موجود ایک انتہائی گرم مشتری کے جیسے سیارے میں، جس کا درجہ حرارت 32 سو ڈگری سیلسیس تک چلا جاتا ہے، حیران کن طور پر زمین کے جیسے ایٹماسفیئر کی تہہ ہے۔
سوئیڈن اور سوئٹزرلینڈ کا ماہرین نے ہائی ریزولوشن اسپیکٹرواسکوپی کا استعمال کرتے ہوئے نظام شمسی کے باہر موجود سیارے کے پیچیدہ ایٹماسفیئر کے متعلق مزید باتیں دریافت کیں۔سنہ 2018 میں وائڈ اینگل سرچ فار پلینٹس کے تحت دریافت کیا گیا کہ یہ گیس کا دیو ہیکل سیارہ، جو زمین سے 322 نوری سال کے فاصلے پر ہے، اپنے مرکزی ستارے کے گرد گھومتا ہے۔
اب ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سیارے کا ایٹماسفیئر ایک کاک ٹیل پر مشتمل ہے جس میں ٹائٹینیم آکسائیڈ، آئرن، ٹائٹینیم، کرومیم، وینیڈیم، میگنیشیم اور میگنیز شامل ہیں۔اس کو پہلے انتہائی متشدد سیاروں کے طور پر بیان کیا گیا تھا جس کی سطح کا درجہ حرارت اتنا گرم ہے کہ فولاد بھی بخارات میں تبدیل ہوجاتا ہے۔
مشتری سے ڈیڑھ گنا بڑے سیارے کا اپنے مرکزی سیارے سے فاصلہ، زمین اور سورج کے درمیان فاصلے کی نسبت 20 گنا کم ہے کیونکہ یہ اپنے مرکزی ستارے سے اتنا قریب ہے اس لیے اس سیارے کا سال 2.7 دن کا ہوتا ہے۔
مشہور خبریں۔
رفح پر زمینی حملے کو لے کر صیہونی فوج تذبذب کا شکار
🗓️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ اسرائیلی نہیں جانتے کہ
فروری
حکومت نے ’بیک ڈور رابطوں‘ میں طویل مدتی عبوری حکومت کی تجویز دی، اسد قیصر
🗓️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور
دسمبر
وزیراعظم کی مسیحی برادری کو مذہبی تہوار کی مبارکباد
🗓️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو مذہبی تہوار
دسمبر
لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں شادی اور جلسوں پر پابندی عائد کر دی گی ہے
🗓️ 13 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پنجاب
مارچ
اردن کا صیہونی حکومت کو شدید انتباہ
🗓️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت
ستمبر
صیہونی حکومت کی عالمی درجہ بندی میں کمی کی وجہ؟
🗓️ 14 اگست 2024سچ خبریں: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ نے اعلان کیا ہے
اگست
حکومت کا زیرِ حراست 290 بلوچ مظاہرین کو رہا کرنے کا دعویٰ
🗓️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ جبری
دسمبر
اکتوبر میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 7.17 فیصد ہوگئی
🗓️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں دوبارہ مہنگائی میں اضافے کا رجحان
نومبر