?️
نیویارک (سچ خبریں)فیس بک کی مرکزی کمپنی میٹا نے پراسرار طور پر سرگرمیوں کی وجہ سے ہزاروں اہم افراد کی جاسوسی میں ملوث ہزاروں جعلی اکاؤنٹس بند کردیے ہیں۔ میٹا کمپنی کے مطابق اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے سے جاسوس و نگراں کمپنیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
میٹا نے انہیں سائبر مرسنری یا ڈجیٹل غارت گر قرار دیا ہے جس کے تحت 100 ممالک سے تعلق رکھنے والے سرگرم افراد، سیاستدانوں، صحافیوں اور دیگر اہم شخصیات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام اکاؤنٹس کا سرا سات ایسی کمپنیوں سے جا ملتا ہے جن کی اکثریت کا تعلق اسرائیل سے ہے۔
میٹا کمپنی میں سیکیورٹی سربراہ کا کہنا ہے کہ بھرتی برائے ڈیجیٹل جاسوسی کی صنعت تیزی سے بڑھ رہی ہے، اس سے وابستہ افراد بلند ترین بولی دینے والے افراد کو بے دریغ نشانہ بناتے ہیں، بعد میں ہیکنگ بھی کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ میٹا نے انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ کے 1500 اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے ہیں۔
میٹا نے فیس بک پر وہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے ہیں جو کوگنائٹ، بلیک کیوب اور بلیو ہاک وغیرہ جیسی مشکوک کمپنیوں سے تعلق رکھتے تھے اور ان کا سربراہ ادارہ کوب ویب ٹیکنالوجی ہے۔یہ ساری کمپنیاں مختلف لوگوں سے رقم لے کر دوسرے اداروں اور افراد کی جاسوسی کرتی ہیں۔
اس کے علاوہ بھارت، چین اور مسیڈونیا کی کمپنیوں سے منسلک مشکوک اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کیے گئے ہیں۔ میٹا کمپنی کے مطابق اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے سے جاسوس و نگراں کمپنیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
مشہور خبریں۔
آگ اور خون کے مناظر؛ بحری جہاز "میڈلین” غزہ کے پانیوں کے قریب پہنچ گیا
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: جب بین الاقوامی کارکنوں کو لے جانے والا بحری جہاز
جون
امریکی عہدیدار کے تل ابیب اور انقرہ کے دورے کا مرکز مصنوعی ذہانت ہے
?️ 3 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی معاون وزیر خارجہ برائے آرمز کنٹرول میلوری سٹیورٹ 13
ستمبر
پاکستان کا دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ امداد لیکر قندھار روانہ
?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد/کابل (سچ خبریں) افغان عوام کی امداد کے پیش نظر پاکستان
ستمبر
جنگ بندی کی قرارداد کے ویٹو سے امریکہ کا جھوٹ سامنے آیا
?️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کی طرف سے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی
نومبر
جمہوری نظام کو ہموار اور اسے مؤثر انداز میں کام کرنے دیا جائے۔ وزیر اعظم
?️ 28 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جمہوری
جولائی
امریکی صدور کی جاری کہانی: ٹرمپ اور روبیو طیارے کی سیڑھیوں پر گر پڑے
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: اس ملک کے صدارتی طیارے کی سیڑھیوں پر امریکی صدور
جون
گوگل پلے سٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
?️ 2 مئی 2024کیلیفورنیا: (سچ خبریں) گوگل پلے سٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ
مئی
آئی ایم ایف نواں جائزہ: متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالر کی تصدیق کردی، اسحٰق ڈار
?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ
اپریل