فضا میں اڑنے والی  کار کی دبئی میں کامیاب آزمائش

فضا میں اڑنے والی  کار کی دبئی میں کامیاب آزمائش

🗓️

دبئی(سچ خبریں) سائنس فکشن جیسی اڑنے والی  کار نے دبئی میں کامیاب آزمائشی پرواز کی ہے۔ یہ اڑن کار لندن میں قائم اسٹارٹ اَپ (نئی کمپنی) بیلویدر انڈسٹریز نے بنائی ہے، اس مکمل الیکٹرک Volar eVTOL پروٹوٹائپ نے اپنی آزمائشی پرواز نومبر میں مکمل کی تھی۔یہ کارایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد یہ ڈیڑھ گھنٹے تک پرواز کر سکے گی۔

تفصیلات کے مطابق اندرون شہر کے سفر کے لیے تیار کردہ مستقبل کی اڑنے والی ‘ہائپر کار’ جو 3 ہزار فٹ کی بلندی پر 135 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے، نے دبئی میں کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کر لی ہے۔یہ اڑن کار لندن میں قائم اسٹارٹ اَپ (نئی کمپنی) بیلویدر انڈسٹریز نے بنائی ہے، اس مکمل الیکٹرک Volar eVTOL پروٹوٹائپ نے اپنی آزمائشی پرواز نومبر میں مکمل کی تھی، تاہم کمپنی نے دو دن قبل اس ٹیسٹ کی فوٹیج جاری کی ہے۔

ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد یہ ڈیڑھ گھنٹے تک پرواز کر سکے گی، کمپنی نے اس کی کوئی قیمت نہیں بتائی ہے لیکن اتنا ضرور بتایا ہے کہ تجارتی تیاری 2028 میں شروع ہو جائے گی۔تکنیکی طور پر وولر ملٹی کاپٹر سواری ہے جس کے پنکھے اس کے ڈیزائن کے اندر چھپائے گئے ہیں، لیکن اس میں اضافی پروپلشن کا معلوم نہیں ہو سکا ہے، تاہم ڈیزائن سے دو دو نشستی اڑن کار ہے، کمپنی کے مطاق اگلے ڈیزائن میں چار سے پانچ افراد بیٹھ سکیں گے۔

اس کار کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے یہ بیٹ مین کی گاڑی ہو، تاہم جدید ترین ڈیزائن کی یہ کار رن وے کے بغیر سیدھا اوپر اٹھنے والی کار ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیوچرسٹک کار نے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ (25 میل فی گھنٹہ) کی رفتار کے ساتھ 13 فٹ (4 میٹر) کی بلندی پر پرواز کی، چوں کہ یہ ماڈل ہے تو اسے اصل کار کی جسامت سے آدھے سائز پر تیار کیا گیا ہے۔

یہ فلائنگ کار پروٹوٹائپ نجی کار مالکان کے لیے کاروں کے متبادل کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کے لیے زمین پر جگہ خالی رہے اور سڑکوں پر بھیڑ کم ہو، تاہم مستقبل میں یہ اوبر کی طرح آن ڈیمانڈ ٹرانسپورٹ بھی فراہم کر سکے گی۔

ماحول دوست، برق رفتار اور بے آواز وولر کار مکمل طور پر برقی توانائی سے چلتی اور پرواز کرتی ہے، آٹو موبائل تجزیہ کار ماہرین نے اس کی ڈیزائننگ، افادیت اور کارکردگی کو متاثرکن اور امید افزا قرار دیا ہے۔ ویڈیو میں اسے اوپر اٹھتے دیکھا جا سکتا ہے لیکن یہ ہوا میں سیدھی رہنے کی بجائے ادھر ادھر ڈولتی دکھائی دیتی ہے، اس خامی کو شاید اگلے مراحل میں دور کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

آرمی چیف سے یورپی یونین کے سفیر نے ملاقات کی

🗓️ 31 جنوری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر

سپر پاور کون ہے؟امریکہ یا یمن؟

🗓️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک معروف عرب تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بحیرہ

بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ، دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

🗓️ 17 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ

کینٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں عمران خان کو کہاں کہاں شکست ہوئی

🗓️ 13 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں مسلم لیگ ن نے پنجاب

پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے متحرک، سیاسی جماعتوں سے رابطے

🗓️ 8 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے متحرک ہوچکی

نیتن یاہو کے دفتر میں اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس میں حکام کے درمیان شدید تلخ کلامی  

🗓️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:نیتن یاہو کے دفتر میں اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس میں

پنجاب حکومت تمام پارٹی دھڑوں کو منانے میں کامیاب ہوگئی

🗓️ 13 جون 2021لاہور (سچ خبریں)بزدار حکومت آئندہ مالی  سال کے بجٹ کی منظوری کے

اسلام آباد: عدالت نے حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

🗓️ 23 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے