?️
سچ خبریں: جنوبی کوریا کی ملٹی نیشنل اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی سام سنگ نے گلیکسی اے 16 فائیو جی پیش کردیا۔کمپنی نے فون کو پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صارفین آئندہ 6 سال تک اے 16 کی سافٹ ویئر اور سیکیورٹی اپڈیٹس حاصل کرتے رہیں گے۔
کمپنی کی جانب سے نصف دہائی سے زائد عرصے تک سافٹ اور سیکیورٹی اپڈیٹس فراہم کرنے کے اعلان کا مطلب یہ ہے کہ صارفین اکتوبر 2030 تک اس کی اپڈیٹس حاصل کرتے رہیں گے۔
گلیکسی اے 16 فائیو جی کو 7-6 انچ اسکرین جب کہ تین بیک کیمروں اور ایک اپڈیٹ سیلفی کیمرے کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 5 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے جو کہ آرٹیفیشل انٹلی جنس (اے آئی) فیچرز سے لیس ہیں۔
اسی طرح کمپنی نے فون کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل سیفلی کیمرا دیا ہے جو کہ متعدد فیچرز اور اپڈیٹس کے ساتھ ہے۔
فون کو 4 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ایک ہی ماڈیول میں پیش کیا گیا ہے، تاہم ممکنہ طور پر یورپ میں اس کے مزید ماڈیول بھی پیش کیے جائیں گے۔
فون کے سائیڈ میں فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے جب کہ اسے اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا گیا ہے۔
کمپنی کو مختلف رنگوں اور فیچرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جب کہ اس میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کو 25 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کو فوری طور پر زیادہ ممالک میں فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا، تاہم مہینے کے اختتام تک اسے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
فون کی پاکستانی قیمت 75 ہزار روپے رکھی گئی ہے، تاہم ممکنہ طور پر اسے پاکستان میں پیش کرتے وقت اس کی قیمت کم کردی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کیا چل رہا ہے؟امریکی میڈیا کی زبانی
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: مختلف امریکی ذرائع نے غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے
دسمبر
2023 صیہونی حکومت کی تاریخ کا بدترین سال
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:صہیونی سوشل نیٹ ورکس پر گراف کے مطابق الاقصیٰ طوفان آپریشن
جنوری
حزب اللہ کے غیر معمولی حملے؛صیہونی میڈیا کی رپورٹ
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی کہنا ہے کہ حزب اللہ نے قابض
اکتوبر
قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے سابق چیف جسٹس کو طلب کرلیا
?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے آڈیو لیک کے
نومبر
شام میں النصرہ فرنٹ کے 45 دہشت گرد ہلاک
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:روسی فضائیہ نے شمالی شام کے صوبہ ادلب میں النصرہ دہشت
ستمبر
عمان نے اسرائیلی پروازوں کا گزرنا منسوخ کیا
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار Ha’aretz نے پیر کے روز خبر دی ہے کہ
اکتوبر
افغان حکام صرف پاکستان پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں: معید یوسف
?️ 13 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی
اگست
ترکی کی سب سے بڑی Achilles ہیل کیا ہے؟
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:ان دنوں جب کہ ترکی کے عوام اس ملک کے قیام
نومبر