?️
سچ خبریں:ٹیکنالوجی کے دور میں مصنوعی ذہانت کا سافٹ وئیر چیٹ جی پی ٹی متعارف کروائے جانے کے بعد کئی لوگوں کو لگتا ہے کہ اس سافٹ وئیر کو ہر کوئی استعمال کررہا ہے لیکن حقیقت کچھ مختلف ہے۔
امریکی آن لائن میڈیا کمپنی انسائڈر کے مطابق امریکی ملٹی نیشنل کمپنی مورگن اسٹینلے کی جانب سے ایک سروے کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ حقیقت میں چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والوں کی تعداد کم ہے۔
کمپنی کی جانب سے اپریل میں 2 ہزار لوگوں پر تحقیق کی گئی جس کے مطالعے سے معلوم ہوا کہ صرف 19 فیصد لوگ چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہیں جبکہ صرف 9 فیصد لوگ گوگل بارڈ چیٹ بوٹ استعمال کرتے ہیں۔
جبکہ صرف ماہانہ بنیادوں پر 7 فیصد لوگ جبکہ ایک ہفتے میں صرف 8 فیصد لوگ ایک سے زائد بار چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہیں۔
چیٹ بوٹ استعمال نہ کرنے والوں کی بڑی تعداد کے مطابق اگلے 6 ماہ تک اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے امکانات کم ہیں۔
زیادہ تر لوگ چیٹ بوٹ ٹیکنالوجی صرف اس لیے استعمال کررہے ہیں تاکہ وہ کسی نئے موضوع کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں، تاہم اس ٹیکنالوجی سے کمانے والوں کی تعداد کم ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ لوگ چیٹ بوٹ کو نئی مصنوعات کی تحقیق کے لیے، قیمتوں کا موازنہ کرنے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔
ای کامرس پر مصنوعی ذہانت کا اثر آمدنی کو بڑھا سکتا ہے کیونکہ کمپنیاں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے چلنے والی سفارشات اور سرچ انجن کو منیٹائز کررہے ہیں،
تاہم آن لائن خریداری کے حوالے سے 56 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ ابتدائی طور پر گوگل سرچ، یوٹیوب کا استعمال کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ مصنوعی ذہانت پر تحقیق کرنے والی امریکی کمپنی ’اوپن اے آئی‘ نے ’چیٹ جی پی ٹی‘ کے نام سے گزشتہ برس نومبر میں ایک سافٹ ویئر متعارف کرایا تھا جو ’گوگل‘ کی طرز پر صارفین کے سوالات کے جوابات دیتا ہے۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ نے انٹیلی جنس بیورو میں افسر کی بحالی کی درخواست مسترد کردی
?️ 17 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے
جنوری
کسی میں ایرانی سرحدوں کے قریب آنے کی ہمت نہیں:ایرانی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایڈمیرل سیاری نے
ستمبر
پیلوسی کا سفر کوئی مفید عمل نہیں :تائیوانی شہری
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:ایک جرمن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے تائیوانی شہریوں نے کہا
اگست
ایران امریکہ مذاکرات محض ایک فریب تھے؛امریکی اخبار کا انکشاف
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:امریکی وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ
جون
کیا ترکی عراق میں شام کے منظر نامے کو دہرانا چاہتا ہے؟
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: عراق کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے رہنما عقیل الردینی نے
جنوری
مناظرے میں نقل ہوئی ہے: ٹرمپ
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا
ستمبر
افغانستان اہم موڑ پر ہے، مزید تعامل کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی
مارچ
چین نے سوئٹزرلینڈ میں یوکرین کی توہین کی
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے اپنے حالیہ
جنوری