دنیا بھر میں فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام کی سروس ڈاؤن،ایک گھنٹے بعد سروس بحال

?️

سچ خبریں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5 مارچ کی شب 8 بجے بعد نامعلوم تکنیکی مسائل کی وجہ سے فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام اکاؤنٹس لاگ آؤٹ ہوگئے اور کوششوں کے باوجود صارفین لاگ ان کرنے میں ناکام دکھائی دیے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق دنیا بھر میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے میٹا کی زیر ملکیت ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز کی سروس ڈاؤن رہی، تاہم کہیں سے واٹس ایپ کی سروس میں مسائل کی شکایات سامنے نہیں آئیں۔

تکنیکی مسائل کی وجہ سے دنیا بھر میں صارفین کے فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام اکاؤنٹس موبائل ایپلی کیشنز اور ڈیسک ٹاپس پر ازخود لاگ آؤٹ ہوگئے۔

میٹا کے تینوں پلیٹ فارمز کی ایپلی کیشنز اور ڈیسک ٹاپ ورژنز پر کوششوں کے باوجود صارفین لاگ ان نہیں کر پائے جب کہ تکنیکی مسئلے کی وجہ سے کروڑوں صارفین کے پاس ورڈز سمیت دیگر معلومات کے ہیک ہونے کے خدشات بھی بڑھ گئے۔

امریکی میگزین ورائٹی کے مطابق دنیا بھر کمیں 5 مارچ کی رات کو 8 بجے کے بعد صارفین کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ازخود لاگ آؤٹ ہوگئے اور صارفین کو اپنے اکاؤنٹس تک رسائی کرنے میں مشکل کا سامنا رہا۔

انٹرنیٹ، سوشل میڈیا ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز کی سروسز پر نظر رکھنے والے ادارے ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق 5 مارچ کی رات کو دنیا بھر کے صارفین نے میٹا کی زیر ملکیت فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام کی سروس متاثر ہونے کی شکایات کیں۔

ادارے کے مطابق زیادہ تر صارفین نے اپنے اکاؤنٹس ازخود لاگ آؤٹ ہونے اور پھر دوبارہ لاگ ان ہونے میں مشکلات کی شکایات کیں۔

سوشل ویب سائٹ فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام کی سروس ایک گھنٹے ڈاؤن رہنے کے بعد بحال ہونا شروع ہوگئیں۔

تینوں پلیٹ فارمز کی سروسز 5 مارچ کی رات 8 بجے کے بعد ڈاؤن ہونا شروع ہوئی تھیں اور صارفین کے اکاؤنٹ از خود لاگ آؤٹ ہوگئے تھے۔

تینوں پلیٹ فارمز کی مالک کمپنی میٹا نے تینوں پلیٹ فارمز کی سروسز متاثر ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کمپنی کے ماہرین سروسز بحال کرنے میں مصروف ہیں۔

میٹا کے پیج پر تصدیق کی گئی تھی کہ دنیا بھر کے صارفین کو فیس بک لاگ ان میں مسائل کا سامنا ہے اور کمپنی کے ماہرین مسئلے کو حل کرنے میں مصروف ہیں۔

میٹا کی جانب سے اپنے پروفیشنل پلیٹ فارم ورک پلیس پر بھی لاگ ان ہونے کی کوشش کے وقت پیغام دیا جانے لگا تھا کہ جلد ہی صارفین اپنے اکاؤنٹس تک رسائی کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

اگرچہ میٹا کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ کمپنی تینوں پلیٹ فارمز کی سروس میں آنے والے مسئلے سے متعلق آگاہ ہے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ تینوں پلیٹ فارمز کس خرابی کی وجہ سے متاثر ہوئے۔

فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام کے کاؤنٹس پاکستان سمیت دنیا بھر میں متاثر ہوئے تھے صارفین کے اکاؤنٹس ازخود لاگ آؤٹ ہوگئے اور کوششوں کے باوجود صارفین اکاؤنٹس تک رسائی حاصل نہیں کر پائے۔

مشہور خبریں۔

صدر مملکت نے سری لنکن عوام کو بڑا آفر دیا

?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے دورے پر موجود سری لنکا کی فوج

اللہ تعالی کے فضل سے وزیراعظم کا خواب حقیقت میں بدل رہاہے:عثمان بزدار

?️ 15 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ

عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد

?️ 30 اپریل 2022لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب  نے عثمان بزدار کا استعفی آئینی اعتراض

پاکستان میں یکم ربیع الثانی 1447 ہجری جمعرات 25 ستمبر کو ہوگی

?️ 23 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان بھر میں ربیع الثانی 1447 ہجری کا

محسن پاکستان ڈاکٹرعبد القدیر نے کیا وصیت کی تھی

?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر

اسرائیل مسلمانوں کے خلاف دہشتگردی کا گڑھ ہے:آیت اللہ خامنہ ای

?️ 7 مئی 2021سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای نے عالمی یوم قدس کے موقع پر

امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں، جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیر اعظم

?️ 24 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

غزہ میں صیہونی زمینی فوج پر کیا بیت رہی ہے؟

?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: جب کہ پورے غزہ پر صیہونی جنگی طیاروں کے فضائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے