دل کا برقی نظام ڈیجیٹل شکل میں تیار کرنے میں کامیابی

?️

سانتیاگو: (سچ خبریں) محققین نے پہلی بار انسانی دل کے برقی نظام کو ڈیجیٹل شکل میں تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔

نئی تحقیق کے مطابق یہ پیش رفت دل کی بے ترتیب دھڑکن اور دل کے ناکارہ ہونے جیسے امراض کی تشخیص اور ان کے لیے موزوں علاج وضع کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ مطالعہ معروف سائنسی جریدے میڈیکل امیج انالسز میں شائع ہوا ہے، جسے چلی کی یونیورسٹیوں سے منسلک ادارے آئی ہیلتھ کے محققین نے انجام دیا ہے، یہ ادارہ میڈیکل امیجنگ، انجینیئرنگ، مصنوعی ذہانت اور طب میں مہارت رکھتا ہے۔

تحقیق کے سربراہ اور پوئنٹفیکل کیتھولک یونیورسٹی آف چلی کے اسسٹنٹ پروفیسر فرانسسکو ساہلی کے مطابق، ڈیجیٹل ہارٹ ٹوئن یعنی جڑواں نوعیت کے اس دل کا مقصد یہ ہے کہ اسے ایک مجازی مریض کے طور پر استعمال کیا جائے، جہاں علاج کو بغیر کسی خطرے کے آزمایا اور بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح طبی طریقۂ کار کی بہتر منصوبہ بندی، زیادہ شخصی علاج اور زیادہ مؤثر نتائج ممکن ہوں گے۔

یہ ماڈل دل کے اندر موجود پورکنجے نیٹ ورک کو ڈیجیٹل طور پر تشکیل دیتا ہے، یہ نیٹ ورک درخت نما ساخت رکھتا ہے اور برف کے تودے جیسا فریکٹل پیٹرن بناتا ہے۔

محققین کے مطابق اس منصوبے پر تقریباً 7 سال تک کام کیا گیا، پہلے بنائے گئے ماڈلز کو انفرادی مریضوں کے لیے ڈھالنا مشکل تھا، لہٰذا مصنوعی ذہانت کا سہارا لیا گیا، اس کے ذریعے بغیر کسی تکلیف دہ اور کیتھیٹر ڈالنے جیسے اندرونی طریقوں کے اصل مریضوں پر تجربات میں غیر معمولی برقی سرگرمیوں کا پتہ لگایا گیا۔

فرانسسکو ساہلی نے بتایا کہ جدید طب میں عمومی علاج کے بجائے اب شخصی یا تیربہدف ادویہ کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے، مثال کے طور پر دل کے ناکارہ ہونے کے علاج میں لگایا جانے والا پیس میکر تقریباً 30 فیصد مریضوں پر اثر نہیں کرتا، جس کی بڑی وجہ پیس میکر کی غلط جگہ پر تنصیب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ہارٹ ٹوئن کے ذریعے ڈاکٹر ہزاروں ممکنہ مقامات پر پیس میکر آزما سکیں گے، وہ بھی مریض کو چھوئے بغیر، اس طرح علاج زیادہ مؤثر اور کم وقت طلب ہو جائے گا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 1.9 کروڑ افراد دل کے امراض کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں، جو مجموعی اموات کا 32 فیصد بنتی ہیں، حالانکہ ان میں سے 80 فیصد کیسز کو بلڈ پریشر کنٹرول، سگریٹ نوشی ترک کرنے اور دیگر حفاظتی اقدامات سے روکا جا سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

شہید نصراللہ نیو مڈل ایسٹ پروجیکٹ کے خاتمے کا سبب بنے: انصار اللہ 

?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: انصار اللہ یمن کے رہنما سید عبدالملک الحوثی کا سید

مقاومت کو مورد الزام ٹھہرانا تاریخ میں تحریف اور شہدا کی توہین ہے: ولید جنبلاط

?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں: ولید جنبلاط، لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ

 برطانیہ کو تل ابیب کے ساتھ سیکیورٹی اور فوجی تعاون ختم کرنا چاہیے: جیریمی کوربن

?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: برطانوی ہاؤس آف کامنز کے رکن جیرمی کوربن نے اقوام

صہیونی وزیر کا اسرئیلی قیدیوں کے متعلق اشتعال انگیز بیان

?️ 22 جولائی 2025صہیونی وزیر کا اشتعال انگیز بیان,جنگ جاری رہنی چاہیے، چاہے اسرائیلی قیدی

فلسطینی مجاہدین کی صیہونیوں پر کاری ضرب

?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے

مغربی کنارے میں مزاحمت ناقابل تسخیر ہے: حماس

?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: حماس تحریک کے سربراہ محمود مرداوی نے کہا کہ ہم

اقوام متحدہ کا فلسطینیوں کی حمایت کرنے کا انوکھا انداز

?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایک بار پھر غزہ

ایک شخص خود کو چوتھی بار وزیر اعظم مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بلاول بھٹو

?️ 4 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے