?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ سال حج کے دوران پاکستانی عازمین کو ڈیجیٹل نظام کے ذریعے سہولت فراہم کرنے کے لیے’پاک حج ایپ’ کا آغاز کردیا گیا۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نگران وزیر ڈاکٹر عمر سیف اور مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر انیق احمد نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
نگران وفاقی وزیر برائے آئی ٹی ڈاکٹر عمرسیف اور نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے موبائل ایپلی کیشن ’پاک حج‘ کا اجرا کیا۔
ڈاکٹر عمرسیف نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ حج ایپ عازمین حج کی نقل وحرکت کی نگرانی میں مدد دے گی اور ان کے موجودہ مقام، وقت اور ان کی منزل کی جانب درست سمت کے بارے میں رہنمائی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی سہولت کیلئے ایپ کو مختلف زبانوں میں تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایپ کے ذریعے عازمین حج کے دوران فراہم کی گئی سہولتوں کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار بھی کر سکیں گے۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ابتدا میں ایپ اردو اور انگریزی زبان میں ہو گی جبکہ بعد میں پاکستان کی مزید علاقائی زبانوں کو بھی اس میں شامل کر لیا جائے گا۔
انیق احمد نے کہا کہ حج ایپ عازمین کو روانگی کے وقت سے لے کر گھر واپسی تک رہنمائی اور سہولت فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نگران وزیر مذہبی امور ڈاکٹر انیق احمد نے حج پالیسی 2024 کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی دفعہ حج گزشتہ سال کے مقابلے میں سستا ہوگا۔
حکومت نے 20 دنوں کے لیے مختصر حج پیکج بھی متعارف کروایا ہے، جس کی لاگت عام پیکج کے مقابلے میں 80 ہزار روپے زیادہ ہوگی۔
سعودی حکام نے پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار کا حج کوٹہ مہیا کیا ہے، جس میں نصف نجی حج آپریٹرز کے لیے ہیں۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی اسپانسر اسکیم کے ذریعے حج کر سکیں گے اور وہ اپنی طرف سے کسی کو نامزد بھی کرسکتے ہیں مگر صرف امریکی ڈالر میں ہی رقم کی ادائیگی قبول کی جائے گی۔
اسپانسر شپ اسکیم کے چارجز ملک کے شمالی علاقہ جات سے جانے والوں کے لیے 3 ہزار 800 ڈالر اور جنوبی حصے سے جانے والوں کے لیے 3 ہزار 765 ڈالر ہوں گے۔
سرکاری حج کے لیے درخواستیں 27 نومبر سے 23 دسمبر 2023 تک بینکوں کے ذریعے موصول کی جائیں گی۔
نگران وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ عبوری حکومت نے گزشتہ تین ماہ حج پالیسی 2024 پر کام کیا، پچھلے سال حج کے اخراجات 11 لاکھ 70 ہزار روپے آئے تھے جبکہ رواں سال اس کی کُل لاگت تقریباً 10 لاکھ 70 ہزار روپے ہوگی، انہوں نے مزید بتایا کہ ایک لاکھ روپے کی کمی معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر کی گئی ہے۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی تھی کہ حکومت سرکاری حج اسکیم کے تحت 90 ہزار عازمین حج میں ہر کسی کو 30 کلو گرام کے ایک، ایک سوٹ کیس فراہم کرے گی۔
مشہور خبریں۔
بھارت میں عوامی مراکز میں بم کی دھمکیوں کے بار بار پیغامات
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں عوامی مقامات
مئی
امریکہ نے اپنے جنگجو کے بارے میں سچ کو چھپایا
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی
دسمبر
نواف سلام پر حزب اللہ کا قطعی موقف
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کے سیاسی جائزوں کے ساتھ ساتھ ملکی میڈیا اور حلقوں
جنوری
کیا صیہونی غزہ جنگ جیت سکیں گے؟صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے رفح شہر پر حملے کی ضرورت
اپریل
امریکہ اسرائیلی جارحیت میں شریک ہے، جس مقام سے حملہ ہوگا اسی جگہ جواب دیں گے، ایرانی سفیر
?️ 17 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری
جون
اسرائیلی فوج کے ساتھ ساتھ یہودی آبادکاروں کی دہشت گردی جاری، متعدد فلسطینیوں کو کچل کر زخمی کردیا
?️ 11 مئی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) ایک طرف جہاں اسرائیلی فوج کی جانب
مئی
عثمان مختار کی فلم ’گلابو رانی‘ سات عالمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب
?️ 22 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکار عثمان مختار کی ہدایت کردہ فیچر فلم ’گلابو
فروری
یوکرین کو موت کے منھ میں کون ڈھکیل رہا ہے؟
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ یوکرین کو مزید 1.3 بلین ڈالر کا اسلحہ پیکج
جولائی