?️
سچ خبریں: ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے نظام شمسی سےباہر اپنا پہلا سیارہ ( ایگزو پلینیٹ ) دریافت کر لیا ہے، اس نئی دنیا کی نایاب براہِ راست تصاویر لی گئی ہیں، جو زمین کے’ کہکشانی پڑوس’ میں واقع ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ ٹیلی اسکوپ، جو کائنات میں اب تک کی سب سے دور رس نگاہ رکھتی ہے، 2022 میں فعال ہونے کے بعد سے نظامِ شمسی سے باہر سیاروں کی تلاش میں انقلاب برپا کر چکی ہے۔
تاہم، اب تک اس کی زیادہ تر توجہ پہلے سے دریافت شدہ ایگزوپلینیٹس پر مرکوز رہی ہے ، بجائے اس کے کہ وہ نئی دنیاؤں کی تلاش کرے۔
فرانسیسی تحقیقی ادارے ’ سی این آر ایس’ کی جرنل نیچر میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ سیارہ TWA 7b کی دریافت ’ اس ٹیلی اسکوپ کے لیے پہلی بار’ ہے۔
اب تک دریافت ہونے والے تقریباً 6,000 ایگزو پلینیٹس میں سے زیادہ تر سیارے کی براہِ راست تصویر کے بجائے اُن روشنی کے دھبوں کی بنیاد پر پہچانے گئے ہیں جو وہ اپنے ستارے کے سامنے سے گزرتے ہوئے پیدا کرتے ہیں۔
تحقیق کی سربراہ اور پیرس آبزرویٹری سے تعلق رکھنے والی این-ماری لاگرانژ نے اےایف پی کو بتایا کہ ’ جیمز ویب نے طویل وقت ان سیاروں کو دیکھنے میں صرف کیا ہے جن کی پہلے کبھی براہِ راست تصویر نہیں لی گئی۔’
’ ستارے کی روشنی آنکھوں کو خیرہ کر دیتی ہے’
این ماری لاگرانژ نے بتایا کہ براہِ راست تصویریں لینا مشکل ہوتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ دور دراز سیارے ’ بہت مدھم’ ہوتے ہیں، کیونکہ ان کے پاس اپنی حرارت نہیں ہوتی، اس سے بھی بدتر یہ کہ ’ ہم اس ستارے کی روشنی سے اندھے ہو جاتے ہیں جس کے گرد وہ چکر کاٹ رہے ہوتے ہیں۔’
لیکن جیمز ویب ٹیلی اسکوپ اس مسئلے سے نمٹنے کا ایک خاص طریقہ رکھتی ہے۔
اس کے ایم آئی آر آئی انسٹرومنٹ سے جُڑا ایک کوروناگراف (coronagraph) ستارے کو ڈھانپ لیتا ہے، بالکل سورج گرہن کی طرح، اس کے بعد ٹیلی اسکوپ کی انفراریڈ نگاہ سیارے کو دیکھ سکتی ہے۔
ماہرین فلکیات نے جیمز ویب کو TWA 7 نامی ستارے کی طرف مرکوز کیا، جو زمین سے تقریباً 100 نوری سال کے فاصلے پر ہے، جو کائناتی پیمانے کے حساب سے بہت قریب ہے۔
یہ ستارہ پہلی بار 1999 میں ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ نے دیکھا تھا اور اسے دو وجوہات کی بنا پر ایک امید افزا ہدف سمجھا گیا، یہ صرف 6.4 ملین سال پرانا ہےجب کہ ہمارا سورج 4.5 ارب سال پرانا ہے۔
اس کے گرد اب بھی گیس اور گردوغبار کا ایک بڑا قرص (ڈِسک) موجود ہے، جہاں سیارے تشکیل پاتے ہیں، اور زمین کی سمت سے، یہ قرص اوپر سے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے اس کے حلقے صاف نظر آتے ہیں۔
اس ستارے کے گرد موجود تین حلقے، جو سورج اور زمین کے درمیانی فاصلے سے 100 گنا زیادہ وسیع ہیں، پہلے ہی چلی کی ویری لارج ٹیلی اسکوپ نے دیکھ لیے تھے۔
لیکن دوسرے حلقے کے اندر، جہاں کچھ بھی نہیں ہونا چاہیے تھا، جیمز ویب نے ایک چمکتا ہوا مقام دریافت کیا، ماہرین نے طے کیا کہ یہ روشنی نہ تو نظامِ شمسی کی آخری سرحد سے آرہی تھی اور نہ ہی یہ کسی دور دراز کہکشاں کی روشنی تھی۔
تحقیق کے مطابقاس کا مطلب صرف یہی ہو سکتا ہے کہ یہ ایک نسبتاً چھوٹا اور سرد سیارہ ہے، جس کا حجم اب تک براہِ راست تصویر میں آنے والے کسی بھی ایگوپلینیٹ سے 10 گنا کم ہے۔
چھوٹے سیاروں کی تلاش
ماہرین کے اندازے کے مطابق، TWA 7b کا حجم سیارہ زحل کے برابر ہے, جو ایک جسیم گیسی سیارہ ہے اور حجم میں مشتری سے ایک تہائی چھوٹا ہے۔
این ماری لاگرانژ کے مطابق، ویب ٹیلی اسکوپ نے براہِ راست تصویریوں کے ذریعے ایگزوپلینیٹس کی شناخت کی صلاحیت کو 10 گنا تک بڑھا دیا ہے۔
یہ بہت اہم ہے کیونکہ چھوٹے اور پتھریلے سیارے ، جیسے زمین یا مریخ ، ہی اصل میں ایسے دنیاوی مقامات ہیں جہاں زندگی کے امکانات تلاش کیے جا رہے ہیں۔
این ماری لاگرانژ نے کہا کہ اگر وہ کبھی زمین جیسے سیارے دریافت کر پائیں تو وہ بہت خوش ہوں گی۔
لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں تمام اقسام کے سیاروں کا مطالعہ کرنا ہوگا، اور یہ سمجھنا ہوگا کہ سیاروی نظام کیسے بنتے ہیں، تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ ہمارا زندگی سے بھرپور نظامِ شمسی کوئی انوکھا واقعہ ہے یا نہیں۔
مستقبل میں ماہرین کو امید ہے کہ جیمز ویب ٹیلی اسکوپ اس سے بھی چھوٹے سیارے دریافت کرنے کے قابل ہو جائے گی۔
لیکن زمین جیسے دور دراز سیاروں کی براہِ راست تصویریں حاصل کرنے کے لیے، اس سے بھی زیادہ طاقتور ٹیلی اسکوپس کی ضرورت ہوگی، جیسا کہ ایکسٹریملی لارج ٹیلی اسکوپ، جس کے چلی میں 2028 میں فعال ہونے کی امید ہے۔


مشہور خبریں۔
ویانا مذاکرات پر ٹرمپ کی میراث کا وزن
?️ 18 جون 2022سچ خبریں: نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ
جون
آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے اثرات: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 3 روپے 74 پیسے بڑھ گئی
?️ 13 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ
جولائی
کیا حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات ہو سکتے ہیں؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر ایک بار پھر مفاہمت، مذاکرات،
جون
فرانس میں حکومت کے خلاف مظاہرے جاری
?️ 10 مارچ 2023سچ خبریں:جہاں فرانس میں ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کے متنازعہ منصوبے
مارچ
مسجد اقصیٰ کی تقسیم کے بارے میں خود مختار تنظیم کا انتباہ
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے مسجد الاقصیٰ کے
جون
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس: علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار
?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دفعہ 144 کی
مارچ
ٹرمپ کی سزا انتخاب لڑنے میں رکاوٹ نہیں
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: گزشتہ جمعرات کو نیویارک کی عدالت نے امریکی صدارتی انتخابات کے
جون
وزیراعظم سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دوحہ میں ہنگامی
ستمبر