?️
نیو یارک( سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے بچوں کی حفاظت کے لئے کچھ نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں جن کا مقصد بچوں کو محفوظ ڈیجیٹل اسپیس فراہم کرنا ہے۔جس کا اعلان گذشتہ روز ایک پریس ریلیز کے ذریعہ کیا گیا تھا۔
انسٹاگرام کی ملکیت رکھنے والی کمپنی فیس بک نے گزشتہ روز ایک پریس ریلیز کے ذریعے تین نئے فیچرز کا اعلان کیا ہے۔پہلے فیچر یہ ہے کہ اگر 13 سال یا اس سے کم عمر کا کوئی بھی بچہ انسٹا گرام پر اکاؤنٹ بنائے گا تو خود کار طور پر وہ پرائیویٹ ہوگا یعنی اس اکاؤنٹ پر لگائی جانے والی پوسٹس صرف دوسرے کم عمر بچے ہی دیکھ سکیں گے۔ان کے علاوہ صرف ان ہی بڑوں کی نظروں سے یہ پوسٹس گزر سکیں گی جنہیں یہ بچہ (صارف) خود اجازت دے گا۔
دوسرے فیچر کے ذریعے انسٹاگرام پر مشکوک حرکتیں کرنے والے اکاؤنٹس کی نگرانی میں زیادہ سختی کی جائے گی اور انہیں کم عمر بچوں کو براہ راست پیغامات بھیجنے یا ڈی ایم کرنے سے بھی باز رکھا جائے گا۔تیسرے فیچر کے ذریعے اشتہار دینے والے اداروں کےلیے بھی آپشنز محدود کیے جائیں گے تاکہ انسٹاگرام استعمال کرنے والے بچوں تک صرف وہی اشتہارات پہنچیں جو ان کی عمر کے حساب سے ہیں۔
اس اعلان سے منسلک ایک اور پوسٹ میں فیس بُک کی نائب صدر یوتھ پروڈکٹس پاؤنی دیوانجی نے واضح کیا ہے کہ اکاؤنٹ بنانے والے فرد کی درست عمر کا پتہ لگانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا بھی بھرپور استعمال کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
مغربی حکام صیہونیوں کے تلوے کیوں چاٹ رہے ہیں؟
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: تل ابیب کے لیے مغربی رہنماؤں کی حمایت صرف عام
اکتوبر
خوش خبر، پاسپورٹ فیس میں کمی کا اعلان اب اتنے روپے دینے ہوں گے
?️ 17 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} آج ہم لے کر آئے ہیں ایک خوش
فروری
فلسطینیوں پر صیہونی حملوں کے بارے میں بن سلمان کا بیان
?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد نے ترکی کے صدر کے
ستمبر
ججز کےخلاف مہم: جسٹس محسن اختر نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط لکھ دیا
?️ 7 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ججز کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر
مئی
اسرائیل میں 77 سالہ مسلسل جنگی دباؤ، شہری ذہنی تھکن اور عدم تحفظ کا شکار
?️ 25 جولائی 2025اسرائیل میں 77 سالہ مسلسل جنگی دباؤ، شہری ذہنی تھکن اور عدم
جولائی
یوکرین جنگ کس نے شروع کی؟
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے والدائی بین الاقوامی کانفرنس میں اعلان
اکتوبر
کیا حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو مانے گی؟
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف
جولائی
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پراکسی وار سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا
?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں: مشرقی بحیرہ روم کا تنازعہ اور اس مسئلے کو حل
اکتوبر