?️
سچ خبریں: ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ مستقبل میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ہم سے تمام ملازمتیں چھین لے گی۔
پیرس میں ایک کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ ‘ہوسکتا ہے کہ ہم سب ہی ملازمتوں سے محروم ہو جائیں’۔
مگر ان کے خیال میں ملازمتوں سے محرومی ضروری نہیں کہ کوئی بری چیز ہو۔
ایلون مسک نے ایک ایسے مستقبل کا خیال پیش کیا جس میں ملازمت کرنا آپشنل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ‘اگر آپ مشغلے کے طور پر ملازمت کرنے کے خواہشمند ہوں گے تو پھر آپ کام کر سکیں گے، مگر اس سے ہٹ کر اے آئی اور روبوٹس ہمارے لیے تمام کام کر سکیں گے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں دنیا کو ‘یونیورسل ہائی انکم’ ماڈل کی ضرورت ہوگی، مگر ایلون مسک نے اس کی وضاحت نہیں کی۔
واضح رہے کہ یونیورسل بیسک انکم ماڈل کا اکثر تذکرہ سامنے آتا ہے۔
اس ماڈل کا مرکزی خیال یہ ہے کہ حکومتوں کی جانب سے تمام شہریوں کو مخصوص رقم ادا کی جائے، چاہے ان کی آمدنی جتنی بھی ہو، مگر یونیورسل ہائی انکم ماڈل اس سے مختلف ہوگا۔
ایلون مسک کافی عرصے سے اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے رہے ہیں اور اس ایونٹ کے دوران بھی انہوں نے اے آئی کو اپنا سب سے بڑا ڈر قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ‘جب تمام افراد ملازمتوں سے دور ہوں گے تو پھر ہماری زندگی کا مقصد کیا ہوگا؟ میرے خیال میں اس وقت بھی انسانوں کا کوئی کردار ضرور ہوگا اور اسی طرح ہم اے آئی ٹیکنالوجی کو بامقصد بنا سکتے ہیں’۔


مشہور خبریں۔
پاکستان میں کوئی طاقتور نہیں ہے
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات
جولائی
خطے میں امن کیسے ہوگا؟بادشاہ اردن کی زبانی
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: اردن کے بادشاہ نے غزہ کی جنگ کے خاتمے کو
اکتوبر
اسرائیلی فوج کے شام میں کارنامے
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے
اپریل
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
?️ 25 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی
مارچ
آزاد جموں و کشمیر اسمبلی مسلسل چوتھے روز نئے وزیراعظم کے انتخاب میں ناکام
?️ 18 اپریل 2023 کشمیر:(سچ خبریں) آزاد جموں اور کشمیر کی قانون ساز اسمبلی مسلسل
اپریل
لبنان کے خلاف اسرائیلی وزیر جنگ کے دھمکی آمیز ریمارکس
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: 1982 میں لبنان پر صیہونی قبضے کی سالگرہ کے
جون
تل اویو کے دعووں کے برعکس غزہ پر فضائی و زمینی حملے جاری
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ان دعووں کے باوجود کہ غزہ پٹی
اکتوبر
ٹی بلز پر منافع میں مزید کمی، حکومت نے 12 کھرب روپے اکٹھے کرلیے
?️ 28 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بدھ کو ہونے والی نیلامی میں
نومبر