🗓️
سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس نے تصدیق کی ہے کہ ویب سائٹ پر جلد ہی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے لیس متعدد ایسے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے، جس سے پلیٹ فارم پر مواد کو تلاش کرنا آسان بن جائے گا۔
ایکس کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں عندیہ دیا گیا کہ رواں برس ایکس میں متعدد نئے فیچرز پیش کرکے اسے سپر ایپ کے طور پر بنادیا جائے گا۔
بلاگ کے مطابق رواں برس پلیٹ فارم پر پیمنٹ کا فیچر بھی پیش کیا جائے گا، جس کے ذریعے صارفین ایک دوسرے کو پیسے بھجواسکیں گے اور بلز کی ادائیگی بھی کر سکیں گے۔
ممکنہ طور پر مذکورہ فیچر ایپلی کیشن کا سب سے نمایاں فیچر ہوگا، جس کے تحت دنیا بھر کے صارفین ایک دوسرے کو پیسوں کی منتقلی کر سکیں گے لیکن اس حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ پیمنٹ فیچر کو ابتدائی طور پر محدود ممالک میں پیش کیا جائے گا اور درجنوں ممالک کے صارفین کو انٹرنیشنل پیمنٹ کی سہولت نہیں دی جائے گی لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
اسی طرح ایکس پر مواد کی دستیابی کو بہتر بنانے کے فیچرز بھی پیش کیے جائیں گے، جس کے تحت مواد دیکھنے کے نئے آپشن بھی پیش کیے جائیں گے اور صارفین ایسا مواد بھی دیکھ سکیں گے جس میں ان کی پسند کے موضوعات سے ہٹ کر دلچسپ مواد ہوگا۔
ایکس کے مطابق اب پلیٹ فارم تیزی سے ویڈیو کا مقبول پلیٹ فارم بنتا جا رہا ہے اور اب ہر 10 میں سے 8 صارفین ویڈیو دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
اسی طرح آڈیو اور ویڈیو کالنگ کے فیچر کے حوالے سے بتایا گیا کہ صارفین کم سے کم 10 منٹ تک ایکس کال کے ذریعے بات کرتے ہیں۔
ایکس کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ ٹوئٹر پر کانٹینٹ کریئیٹرز کو معاوضہ دینے اور بڑھانے پر بھی کام کیا جا رہا ہے اور اس وقت پلیٹ فارم دنیا کے 80 ہزار مواد تخلیق کاروں کو ماہانہ لاکھوں ڈالرز کا معاوضہ ادا کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
ہم روس کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گے:امریکی صدر
🗓️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کے
اپریل
کیا سعودی عوام فلسطین کی حمایت کرتے ہیں ؟
🗓️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:ان دنوں امریکہ کی طرف سے صیہونیوں اور سعودی عرب کے
ستمبر
صہیونی وفد کا دورہ قاہرہ
🗓️ 17 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کا ایک وفد قیدیوں کے تبادلے کے پہلے
فروری
خاتون اول اور فرح خان کے بارے میں الزامات بے بنیاد ہیں:عثمان بزدار
🗓️ 6 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خاتون اول بشریٰ عمران
اپریل
پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی
🗓️ 21 جولائی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) عالمی پلیٹ فارم ٹک ٹاک استعمال کرنے والے
جولائی
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے امیدوار ثنا اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
🗓️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بھکر کے حلقہ این اے
جنوری
امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیئے اہم پیغام جاری کردیا
🗓️ 1 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) بھارت میں اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے
مئی
کراچی کے حلقہ این اے 245 میں ضمنی انتخاب
🗓️ 21 اگست 2022کراچی: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی
اگست