ایچ ایم ڈی اور لاوا کا ٹی وی چلانے والے فونز پیش کرنے کا اعلان

🗓️

سچ خبریں: اسمارٹ فونز بنانے والی فن لینڈ کی کمپنی ایچ ایم ڈی اور بھارتی موبائل کمپنی لاوا نے مستقبل میں ایسے اسمارٹ فونز پیش کرنے کا اعلان کردیا جن پر ٹی وی چینلز بھی چلائے جا سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ممبئی میں ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران دونوں موبائل فونز کمپنیز نے جلد ہی ایسے فونز پیش کرنے کا اعلان کیا جو کہ ٹی وی چینلز چلانے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔

کمپنیز کے مطابق ان کے اسمارٹ فیچر فونز ایسی ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے جو الٹرا ہائی فریکوئنسی (یو ایچ ایف) کو کیچ کریں گے، جس کی بدولت ٹی وی چینلز بھی چلائے جا سکیں گے۔

کمپنیز کے مطابق ان کے فونز ڈائریکٹ ٹو موبائل (ڈی ٹو ایم) نامی ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے، جس کے تحت فونز انٹرنیٹ، وائی فائی اور یہاں تک موبائل سگنلز نہ ہونے کے باوجود بھی ٹیلی وژن نشریات چلانے کے قابل ہوں گے۔

کمپنیز کا کہنا تھا کہ ان کے اسمارٹ فونز منی ٹی وی سیٹ سمیت کمپیوٹر اور موبائل کا کام سر انجام دیں گے اور لوگ چلتے پھرتے، کہیں اور کسی وقت بھی اپنے پسندیدہ ٹی وی چینلز انٹرنیٹ کے بغیر ہی دیکھ سکیں گے۔

کمپنیز نے واضح نہیں کیا کہ کب تک ان کے موبائل فونز مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے، تاہم امکان ہے کہ اسے فونز کو مارکیٹ میں پیش کرنے کے لیے مزید چند سال درکار ہوں گے۔

دونوں کمپنیز کی جانب سے ٹیلی وژن نشریات چلانے والے فونز کو پیش کیے جانے کے اعلان کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ دوسری کمپنیاں بھی اسی ٹیکنالوجی سے لیس فونز متعارف کرائیں گی۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کا ’بلے‘ کا نشان واپس لیے جانے کے فیصلے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

🗓️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان

غزہ کے زخمی بھی شہید ہو رہے ہیں؟ کیوں؟

🗓️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اس علاقے کی

سانحہ سیالکوٹ انتہائی تکلیف دہ ہے:وزیر خارجہ

🗓️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ

صیہونی شہری کیا چاہتے ہیں؟ ایک سروے

🗓️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ سروے میں صہیونی عوام کی رائے سامنے آئی ہے

نئے بیلسٹک میزائل سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

🗓️ 26 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نئے بیلسٹک میزائل کے

سعودی سفارتخانہ دوبارہ کھولنا تعلقات کی مضبوطی کے لیے ایک اہم قدم ہے: طالبان

🗓️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں

بائیڈن نے یوکرین کو کون سی خفیہ اجازت دی ہے؟

🗓️ 1 جون 2024سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک

کوئی پاگل نیتن یاہو کو روکے: یائر لپیڈ

🗓️ 7 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیل کی کنیسٹ میں حزب اختلاف کے رہنما یائر لاپیڈ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے