?️
کیلیفورنیا(سچ خبریں) دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کمپنیز اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے اپنے ملازمین کو کام کے دوران موسیقی سننے کی ہدایت کی ہے۔ ایلون مسک نے کہا کہ اگر کام کے دوران کوئی اور چیز آپ کو سکون دے سکتی ہے تو بتائیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کیلئے خلائی جہاز تیار کرنے والی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے اپنے کمپنی ملازمین کے نام ایک ای میل میں کام کے دوران میوزک سننے کی ترغیب دی۔
میوزک اِن دا فیکٹری کے عنوان سے تحریر کی گئی ای میل میں ایلون مسک نے ملازمین کو سمجھایا کہ پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران موسیقی سننا کارکردگی میں بہتری لانے کا باعث بن سکتا ہے۔
اپنی ای میل میں ایلون مسک نے مزید کہا کہ میں فیکٹری میں موسیقی کی حمایت کرتا ہوں۔ ایسے تاثرات کا بھی حامی ہوں جو کام کو پرلطف بنا دیں۔ ایک ساتھی نے سوال کیا کہ کیا ایک کان میں موسیقی اور دوسرے سے ساتھیوں کی باتیں سنی جاسکتی ہیں؟
ایلون مسک نے کہا کہ مجھے ساتھی کی یہ بات بہتر لگی۔ اگر ساتھی کارکنان آپ کی بات سے متفق ہوں تو اسپیکر کے ذریعے متفقہ موسیقی سننے میں بھی کوئی ہرج نہیں۔ جو چیزیں آپ کا دن اچھا گزارنے میں معاونت کریں، مجھے ان کے بارے میں بتائیں۔
مشہور خبریں۔
کورونا ویکسین کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات، عالمی ادارہ صحت نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 13 مارچ 2021جنیوا (سچ خبریں) کورونا ویکسین کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات
مارچ
پاپولر فرنٹ فار فلسطین: صہیونی جرائم کا جاری رہنا انسانیت کے چہرے پر داغ ہے
?️ 8 مئی 2025پاک صحافت فلسطین کی آزادی کے لیے پاپولر فرنٹ نے صیہونی حکومت
مئی
ملک بھر میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے
?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نبی
ستمبر
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی منظوری
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 143 ووٹوں کے ساتھ
مئی
اسرائیل ایک سال سے غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے : امیر قطر
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے
اکتوبر
صیہونی فلسطینی آزاد ریاست کیوں نہیں بننے دے رہے؟نیتن یاہو کی زبانی
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: بین الاقوامی برادری کی طرف سے آزاد فلسطینی ریاست کے
فروری
چین امریکہ کے خلاف انتقامی اقدامات کا خواہاں
?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: چین کے گلوبل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے چین کی
مارچ
انگلینڈ میں اساتذہ ایک بار پھر ہڑتال پر
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:اسکائی نیوز نے رپورٹ کیا ووٹ دینے والوں میں سے تقریباً
اپریل