?️
سچ خبریں: اسمارٹ فون ساز بنانے والی چینی کمپنی ’اوپو‘ نے کے سیریز کے دو فونز ’کے 13 ٹربو اور کے 13 ٹربو پرو‘ متعارف کرادیے۔
کمپنی کے مطابق دونون فونز کو طاقتور پروسیسر، زیادہ اسٹوریج اور خصوصی کولنگ سسٹمز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق ’اوپو کے 13‘ کو اسنیپ ڈریگن جنریشن 8 کی چپ جبکہ ’کے 13 ٹربو پرو‘ کو میڈیا ٹیک ڈیمنسٹی کے پروسیسر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
’اوپو کے 13‘ کو تین مختلف ماڈولز میں پیش کیا گیا ہے، جس میں 12 اور 16 جی بی ریم جب کہ 256 اور 512 جی بی میموری کے ماڈلز شامل ہیں۔
اسی طرح ’اوپو: کے 13 ٹربو پرو‘ کو ایک ہی 16 جی بی ریم اور 512 جی بی میموری کے ماڈل میں متعارف کرایا گیا ہے۔
دونوں ماڈلز کے ساتھ ’اوپوٹربو سپر کولنگ کٹ‘ بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس میں ایک مقناطیسی کیس اور آر جی بی لائٹس والے ایکسٹرنل کولنگ فینز شامل ہیں، جو زیادہ گرمی کے دوران فون کی تھرمل پرفارمنس کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کریں گے، دونوں فونز میں ان بلٹ کولنگ فین بھی موجود ہوگا۔
کمپنی کے مطابق دونوں فونز میں 6.8 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے، جو 1.5K ریزولوشن سپورٹ کرتا ہے۔
دونوں فونز کے بیک پر دو کیمرا دیے گئے ہیں، جن میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل کا ہے جب کہ فونز میں 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔
’اوپو کے 13 ٹربو پرو‘ کو طاقتور 7 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری اور 80 واٹ کے چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جب کہ ’کے 13‘ کو اس سے کم طاقتور بیٹری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
فونز کی قیمت کا فوری طور پر اعلان نہیں کیا گیا، تاہم فونز کے سب سے کم میموری والے ماڈل کی قیمت پاکستانی 79 ہزار جب کہ سب سے زیادہ طاقتور میموری ماڈل کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔
فونز کو فوری طور پر صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔ امکان ہے کہ فونز کو پاکستان میں فروخت کیے جانے کے وقت ان کی قیمت کم کرکے انہیں پیش کیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔


مشہور خبریں۔
ابوظہبی میں دھماکہ اور آتشزدگی؛ امریکی سفارت خانے میں سکیورٹی الرٹ
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں زوردار دھماکے اور آتشزدگی سے
فروری
عمران خان کی عدالت میں پیشی کیلئے کل سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی
?️ 26 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
نومبر
چین چاند پر اپنا نیا مشن بھیجنے کیلئے تیار
?️ 30 اپریل 2024بیجنگ: (سچ خبریں) چین چاند پر ایک نیا مشن چینگ ای 6
اپریل
اسرائیلی حکومت بین الاقوامی قانون کا احترام نہیں کرتی
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے آئرش رکن نے ہفتے کی شام اس بات
دسمبر
آکسفیم: غزہ میں ایک انسانی تباہی پھیل رہی ہے
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی تنظیم "آکسفیم” نے ایک بیان میں کہا ہے
جولائی
غزہ میں قحط کا سنگین خطرہ 100 سے زائد عالمی تنظیموں نے خبردار کیا
?️ 24 جولائی 2025غزہ میں قحط کا سنگین خطرہ 100 سے زائد عالمی تنظیموں نے
جولائی
الجزیرہ میں صیہونیوں کا اسکینڈل
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:حالیہ برسوں میں میٹا جیسے سوشل نیٹ ورکس کو فروغ دینے
ستمبر
جرمن وزارت دفاع بلین ڈالر کی لاگت سے فوج کو تیزی سے لیس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: جرمن وزارت دفاع روس کی یوکرین کے خلاف جنگ کے
جولائی