امریکی حکومت کا ٹک ٹاک پر مجوزہ پابندی کا فیصلہ عدالت میں برقرار

🗓️

سچ خبریں: امریکی عدالت نے حکومت کی جانب سے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر مجوزہ پابندی کے قانون کو برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومتی قانون اظہار رائے کی آزادی پر قدغن نہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے ضلع کولمبیا کی ٹرائل کورٹ نے امریکی حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

تین رکنی ٹرائل بینچ نے مشترکہ طور پر حکومتی فیصلے کو برقرار رکھا، جسے ٹک ٹاک کے لیے بڑا دھچکہ سمجھا جا رہا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ امریکی حکومت کا قانون غیر ملکی کمپنی کے کنٹرول کو نشانہ بناتا ہے جب کہ قانون ٹک ٹاک پر مواد یا تقریر کو نشانہ باننے کے خلاف نہیں۔

عدالت کے مطابق امریکی آئین اور قانون قومی سلامتی کو یقینی بنانے کا ضامن ہے اور یہ کہ ٹک ٹاک کے خلاف اقدام اظہار رائے کی آزادی پر قدغن نہیں۔

امریکی محکمہ انصاف سمیت حکومتی عہدیداروں نے فیصلے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے اسے امریکیوں کی جیت قرار دیا ہے۔

دوسری جانب ٹک ٹاک نے ٹرائل فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فیصلے کو 17 کروڑ ٹک ٹاک امریکی صارفین کے حقوق کے خلاف قرار دیا۔

مذکورہ کیس کی سماعت کا آغاز ستمبر میں ہوا تھا اور گزشتہ دو ماہ کے اندر ٹک ٹاک اور امریکی حکومت نے سماعتوں کے دوران دلائل دیے۔

امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف امریکا کے ایوان نمائندگان یعنی کانگریس نے 20 اپریل جب کہ سینیٹ نے 24 اپریل کو بل منظور کیا تھا۔

دونوں ایوانوں سے بل کے منظور ہونے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے 25 اپریل کو بل پر دستخط کیے تھے، جس کے بعد وہ قانون بن گیا تھا۔

قانون کے تحت ٹک ٹاک کو آئندہ 9 ماہ یعنی جنوری 2025 تک کسی امریکی شخص یا امریکی کمپنی کو فروخت کیا جانا لازمی ہوگا، دوسری صورت میں اس پر امریکا میں پابندی عائد کردی جائے گی۔

قانون کے تحت امریکی صدر چاہیں تو ٹک ٹاک کو فروخت کرنے کی مدت میں 9 ماہ کے بعد مزید تین ماہ کا اضافہ کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل ڈٖونلڈ ٹرمپ نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اس وقت بھی عدالتوں نے پابندی کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

لیکن اب عدالت نے حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت کا قانونی اظہار رائے کی آزادی کے خلاف نہیں۔

مشہور خبریں۔

دنیا کی دوتہائی فعال سیٹلائٹس ایلون مسک کے کنٹرول میں ہونے کا انکشاف

🗓️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: (سچ خبریں) رواں ہفتے اسٹار لنک کے 7ہزار ویں سیٹلائٹ

عمران خان کی گرفتاری سے متعلق صورتحال ہماری نظر میں ہے:روس

🗓️ 11 مئی 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم نے پاکستان

کورونا وائرس اور پاکستان پر سفری پابندیاں

🗓️ 25 اپریل 2021(سچ خبریں) کورونا وائرس نے دنیا بھر میں قہر مچا رکھا ہے

پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم پر رائے شماری کے بائیکاٹ کا اعلان

🗓️ 20 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی

عراق صیہونی جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے بین الاقوامی میڈیا اتحاد کے قیام کے لئے کوشاں

🗓️ 4 جون 2024سچ خبریں: عراقی انفارمیشن اور کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے سربراہ نے غزہ میں

نیتن یاہو کا قطر کے لیے بیان

🗓️ 7 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 14 کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو  نے

سعودی شہری ہوائی اڈوں اور فوجی ٹھکانوں سے دور رہیں؛یمنی فوج کا انتباہ

🗓️ 14 فروری 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ

جنوبی شام میں داعش کا ایک رہنما ہلاک

🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں:داعش تکفیری گروہ کی فوجی کارروائیوں کا انچارج ابو عمر جبابی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے