?️
سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور چین نے ٹک ٹاک کی فروخت سمیت دیگر کاروباری معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان 19 ستمبر کو گفتگو ہوگی۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندہ جیمیسن گریر نے 15 ستمبر کو اسپین کے شہر میڈرڈ میں اعلیٰ سطحی امریکی و چینی مذاکرات کے بعد اعلان کیا کہ دونوں ممالک میں معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا، تاہم دونوں نے واضح طور پر معاہدے کی تجارتی شرائط کا ذکر نہیں کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ معاہدہ دو نجی فریقوں کے درمیان ہے لیکن اس کی تجارتی شرائط پر اتفاق ہو چکا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ میں بتایا کہ یورپ میں امریکا اور چین کے درمیان ہونے والا بڑا تجارتی اجلاس اچھا ہوا۔
انہوں نے لکھا کہ ایک خاص کمپنی پر بھی معاہدہ ہو گیا ہے، جسے امریکی نوجوان بچانا چاہتے تھے، اب نوجوان بہت خوش ہوں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی لکھا کہ وہ 19 ستمبر کو صدر شی جن پنگ سے بات کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اب بھی بہت مضبوط ہیں۔
رائٹرز کے مطابق امریکی اور چینی وفود نے میڈرڈ میں ٹک ٹاک کی فروخت سمیت وسیع تر معاشی پالیسیوں پر بات چیت کی۔
دو روز قبل چین نے امریکی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ ٹک ٹاک کی فروخت یا اس کی امریکا میں سروسز جاری رکھنے کے حوالے سے مذاکرات پر توجہ دے اور مذاکرات کے ذریعے ہی معاملہ حل کرے۔
ٹک ٹاک کو امریکا میں 17 ستمبر تک بند ہونے کا خطرہ ہے، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی عندیہ دے رکھا ہے کہ وہ اس پر پابندی کی مدت کو مزید بڑھا دیں گے۔
ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی کا قانون گزشتہ سال منظور کیا گیا تھا، جس کے تحت ٹک ٹاک کو 20 جنوری 2025 تک اپنی ملکیت امریکی ہاتھوں میں منتقل کرنا تھی۔
قانون کے مطابق ٹک ٹاک اپنی چینی ملکیت سے الگ ہو کیونکہ قانون سازوں اور انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ چینی حکومت اس ایپ کے ذریعے امریکی صارفین کا حساس ڈیٹا حاصل کر سکتی ہے یا پروپیگنڈا پھیلا سکتی ہے۔
ٹک ٹاک نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس نے ڈیٹا کی حفاظت کے اقدامات کیے ہیں۔


مشہور خبریں۔
330000 فرانسیسی بچے کئی دہائیوں سے کیتھولک چرچ کے جنسی استحصال کا شکار
?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:فرانس کے کا ایک آزاد انکوائری کمیشن کا کہنا ہے کہ
اکتوبر
امریکہ بہت بڑے سائبر حملے کا شکار
?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:امریکہ نے اپنے کچھ عدالتی اداروں پر حالیہ دنوں میں بڑے
اگست
معاشی سرگرمیوں میں کمی ہوسکتی ہے، اسٹیٹ بینک
?️ 20 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا خیال ہے کہ
مئی
کیا تل ابیب جنگ جاری رکھنے سے اپنے مقاصد حاصل کر سکے گا؟
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: شمالی غزہ میں جبالیہ کے علاقے کو خالی کرنے کے جرنلوں
اکتوبر
دھمکیوں سے کچھ نہیں ہونے والا:شمالی کوریا کا امریکہ کو انتباہ
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:شمالی کوریا کے دفاعی وزارت کے ایک عہدے دار نے
فروری
گنی بساؤ میں فوجی بغاوت؛ عبوری صدر مقرر، امبالو سینیگال روانہ
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: گنی بساؤ میں فوجی بغاوت کے بعد، جنرل انتا کو ملک
نومبر
ڈنمارک کی شپنگ کمپنی کا پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ
?️ 12 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی ملک ڈنمارک کی عالمی کنٹینر شپنگ
نومبر
بھارت آزادی پسند تنظیموں پر پابندی سے کشمیریوں کو تحریک آزادی سے ہرگز دستبردار نہیں کر سکتا، حریت کانفرنس
?️ 28 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل
فروری