🗓️
واشنگٹن(سچ خبریں) امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق اہلکار اور تفتیشی صحافی ایڈورڈ اسنوڈن نے اسمارٹ فونز کے حوالے سے خوفناک ترین انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمارٹ فون جاسوسی کا ذریعہ ہے دنیا کا کوئی بھی فون ہیکرز کی پہنچ سے دور نہیں ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈورڈ اسنوڈن نے پیگاس پروجیکٹ کے حوالے سے امریکی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ فون دراصل چلتا پھرتا مخبر ہے، جس کے ذریعے صارف پر باآسانی نظر رکھی جاسکتی ہے۔
انہوں نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’اسمارٹ فونز کی حفاظت کے لیے اقدامات بہت ضروری ہیں کیونکہ تمام ہی فونز ہیکرز کے آسان نشانے پر ہیں‘۔سی آئی اے کے سابق اہلکار نے کہا کہ ’دنیا کے تمام ممالک کو اسپائی ویئر کی تجارت پر پابندی کے لیے مشترکہ آواز اٹھانی چاہیے کیونکہ دنیا کا کوئی بھی فون ہیکرز کی پہنچ سے دور نہیں ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’موبائل یا اسمارٹ فون دراصل آپ کا جاسوس ہے، جو فون بظاہر آپ استعمال کررہے ہیں اُس پر پہلے ہی ہیکرز کا کنٹرول ہوتا ہے‘۔جلا وطن امریکی صحافی نے کہا کہ ’دنیا کے تقریباً فونز میں ایک ہی قسم کا آپریٹنگ سسٹم موجود ہے، اگر کوئی ایک فون ہیک کرنے کا طریقہ جان لے تو وہ سارے فون ہیک کرسکتا ہے، یہ کام تاحال جاری ہے اور اسی کی مدد سے صارفین کا ڈیٹا فروخت کیا جارہا ہے‘۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ’ہیکرز کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا تعلق کس ملک سے ہے اور آپ کون سی زبان بولتے ہیں، وہ سب کے فون تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں، ہمیں ہر حال میں اس پر آواز اٹھانی ہے، اگر ٹیکنالوجی کی خرید و فروخت کے سلسلے کو نہ روکا گیا تو متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ کر پانچ کروڑ بلکہ اُس سے زیادہ تک پہنچ سکتی ہے‘۔امریکی صحافی نے کہا کہ ’کوئی بھی شخص انفرادی طور پر اس مسئلے کو حل نہیں کرسکتا، ہمیں مل کر ان کا کھیل تبدیل کرنا ہوگا، اسی صورت ڈیٹا محفوظ ہوسکے گا‘۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی ازاد کشمیر میں تاریخ رقم کر دی
🗓️ 26 جولائی 2021مظفر آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز
جولائی
سینیٹ کی ایسی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں ہے، سیکریٹری سپریم کورٹ بار
🗓️ 5 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ بار کے سیکریٹری نے سینیٹ سے
جنوری
ڈیمونا کی معلومات ایرانیوں کو فروخت کی گئیں: عبرانی میڈیا
🗓️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار نے لکھا ہے کہ 29 سالہ انجینئر
مارچ
امریکی بحری جہازوں کے ساتھ IRGC بحریہ کے تصادم کی تفصیلات
🗓️ 3 نومبر 2021سچ خبریں: پاسداران انقلاب اسلامی کی بہادر بحریہ کے خلاف بروقت اور مستند
نومبر
ایران کا ڈرون پروگرام اسرائیل کے لیے سب سے خطرناک خطرہ
🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مطالعات کے ادارے نے
اگست
بن زائد کی نیتن یاہو کو عجیب پیشکش
🗓️ 14 مئی 2021سچ خبریں:برسلز میں یوروپی انسٹی ٹیوٹ آف یورپی لاء اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنس
مئی
صیہونی سابق فوجی افسر کا حالیہ جنگ کے بارے میں اہم اعتراف
🗓️ 26 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ایک سابق افسر نے حماس کو "تل ابیب
جون
عربوں کو یمن میں ملیشیا کی حمایت کے بجائے فلسطینیوں کی حمایت کرنے کی ضرورت
🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک سرکردہ رکن محمد علی
مئی