اسرائیل کا جدید ترین ٹیکنالوجی سائنسی ادارہ ویزمان انسٹی ٹیوٹ ایرانی حملے کا شکار

?️

سچ خبریں: اسرائیلی فوج کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ڈرونز اور میزائل ٹیکنالوجی سمیت دیگر ٹیکنالوجی میں نمایاں سہولیات فراہم کرنے والا اسرائیل کا جدید ترین سائنسی اداکارہ ’ویزمان انسٹی ٹیوٹ آف سائنس‘ بھی ایرانی حملے میں شدید متاثر ہوگیا۔

اسرائیلی اخبار ’ٹائمز آف اسرائیل‘ نے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی حکام ایرانی حملے میں سائنسی سینٹر کی تباہی کی معلومات فراہم نہیں کر رہے۔

حکام نے ویزمان انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کو پہنچنے والے نقصان کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں سائنسی ادارے کی عمارت کو تباہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اسی حوالے سے **’یورو نیوز‘ **نے بتایا کہ مذکورہ سینٹر نہ صرف اسرائیل بلکہ دنیا کے جدید ترین ٹیکنالوجی اور سائنسی سینٹرز میں سے ایک ہے، جسے ایرانی حملے میں شدید نقصان پہنچا۔

ویزمان انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کا ادارہ اسرائیلی فوج اور خفیہ ادارے کو اے آئی، ڈرونز، میزائل اور دشمن کے ٹھکانوں کی معلومات حاصل کرنے سمیت دیگر شعبوں میں معاونت فراہم کرتا ہے۔

مذکورہ سائنسی ادارے میں 2500 سائنسدان زیر تعلیم ہیں، ادارے میں رہائشی عمارتیں، 30 جدید ترین سائنسی لیبارٹریز اور دیگر ٹیکنالوجی اور سائنسی تنصیبات موجود ہیں۔

ایران کی جانب سے 14 اور 15 جون کے درمیان کیے جانے والے میزائل حملوں میں ویزمان انسٹی ٹیوٹ متاثر ہوا۔

مذکورہ سینٹر تل ابیب کے نواحی شہر روہووت میں موجود ہے، جسے اسرائیل میں اس وقت بنایا گیا تھا جب جنگ عظیم اول کے بعد یہودیوں کو وہاں آباد کیا جانے لگا تھا۔

ویزمان انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کو 1940 کے قریب بنایا گیا تھا، بعد ازاں اس کا نام تبدیل کرکے ویزمان رکھا گیا اور اس کا شمار نہ صرف اسرائیل بلکہ دنیا کے جدید ترین سائنسی سینٹرز میں ہوتا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ مذکورہ سینٹر نہ صرف اسرائیلی فوج بلکہ ایجنسیوں سمیت دیگر اسرائیلی اداروں کو سائنس و ٹیکنالوجی کی مد میں متعدد سہولیات فراہم کرتا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط کے امکانات روشن

?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری

کم عمری کی شادی بارے بل واپس نہ ہوا تو احتجاج کرینگے۔ فضل الرحمان

?️ 19 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان

مغربی ٹینک یوکرین کے لیے معجزہ نہیں کر سکتے:نیویارک ٹائمز

?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نے ایک تجزیے میں لکھا کہ نیٹو ٹینک جنگ

پولنگ اسٹیشن کے اندر توڑ پھوڑ، قادر مندوخیل اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج

?️ 20 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔242 سے

یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا، نوید قمر

?️ 29 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ

امریکی لابنگ کے لیے سعودی لابنگ پر کوئنسی کی رپورٹ

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں:  کوئنسی سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹڈیز نے ایک رپورٹ جاری کی

کرم میں آپریشن شروع، ایف سی قلعے سے فورسز کی شیلنگ کی اطلاعات

?️ 19 جنوری 2025پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ کرم میں آپریشن شروع ہونے

پاک افغان طورخم بارڈر دوسرے روز بھی ہر قسم کی آمد ورفت کیلئے بند، عوام اور تاجر پریشان

?️ 23 فروری 2025طورخم: (سچ خبریں) پاک افغان طورخم بارڈر آج دوسرے روز بھی بند

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے