صیہونی فوجی کمیٹی کا ترکی پر حملہ کرنے کا مطالبہ

صیہونی فوجی کمیٹی کا ترکی پر حملہ کرنے کا مطالبہ

?️

سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ایک فوجی کمیٹی نے مقبوضہ فلسطین کی فوج کو ترکی کے خلاف براہ راست فوجی حملے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ نے رپورٹ دی کہ ناگل کمیٹی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں زور دیا ہے کہ صیہونی حکومت کو ترکی کے ساتھ براہ راست تصادم کے لیے تیار رہنا چاہیے، اس لیے کہ وہ عثمانی سلطنت کے احیاء کی کوششوں میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک صدر کا منافقانہ بیان، ترکی اور اسرائیل کے مابین روابط کو مشرق وسطیٰ کے لیئے اہم قرار دے دیا

کمیٹی نے دعویٰ کیا کہ ترکی کی جانب سے خطے میں اختیار کی گئی پالیسیاں صیہونی حکومت کے مفادات کے متصادم ہیں۔

یہ رپورٹ صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر جنگ اسرائیل کاتز کو پیش کی گئی ہے، ناگل کمیٹی، جو 2023 میں یعقوب ناگل کی سربراہی میں تشکیل دی گئی تھی، صیہونی حکومت کے سلامتی بجٹ کا جائزہ لینے کی ذمہ دار ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام کی جانب سے موجودہ خطرات اس حد تک بڑھ سکتے ہیں کہ وہ ایران کے صیہونی حکومت کے خلاف خطرات سے بھی زیادہ ہو جائیں، اس کے علاوہ، اردن کے ساتھ تناؤ کے امکانات بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: فلسطینیوں کے پیسے سے ترکی اور اسرائیل کے مفادات پر مبنی منصوبہ

یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب ترکی کی پالیسیاں، خاص طور پر معاشی شعبے میں، غزہ پر تل ابیب کے وحشیانہ حملوں کے دوران صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ اختیار کی گئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

شہید نصراللہ کی تعمیر کردہ مزاحمت دشمن کے تمام مقاصد کو ناکام بنا دے گی: محمد رعد

?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے اراکین پارلیمنٹ نے لبنان کی حکومت پر

آرمی چیف کی چینی فوجی کمانڈر سے ملاقات، باہمی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

?️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل

عراقی معیشت تباہی کے دہانے پر؛عراقی ماہر معاشیات

?️ 9 جون 2023سچ خبریں:عراقی ماہر معاشیات نے اس ملک کے پارلیمنٹ ممبران کو متنبہ

ایران نے پہلی مرتبہ جس انداز میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا اس کی نظیر نہیں ملتی، وزیراعظم

?️ 26 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ

سعودی تکنیکی ٹیم کی تہران آمد

?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی ٹیکنیکل ٹیم تہران میں سعودی سفارتخانے اور مشہد میں اس

صیہونی قابض درندے فلسطینی شہداء کی لاشوں کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟

?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کے سرکاری میڈیا کے دفتر نے یہ اعلان کرتے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کی دہشت گردی، تین کشمیری صحافیوں کو گرفتار کرلیا

?️ 10 ستمبر 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کی جانب سے آئے دن

ایم ایل ون کا جون 2026 میں کراچی کینٹ سے افتتاح کریں گے۔ حنیف عباسی

?️ 4 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ایم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے