سچ خبریں:صیہونی پارلیمنٹ (کنسٹ) اراکین نے شمالی غزہ کے پانی، خوراک اور توانائی سمیت تمام وسائل کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس علاقے کو مکمل طور پر رہائشیوں سے خالی کرایا جا سکے۔
صیہونی اخبار ہارٹیز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی پارلیمنٹ (کنسٹ) کے 8 اراکین نے اسرائیلی وزیر دفاع سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شمالی غزہ کے وسائل کو تباہ کرنے کا حکم جاری کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام روکنے میں ناکام کیوں؟
ان اراکین نے اسرائیلی فوج سے یہ بھی مطالبہ کی ہے کہ وہ شمالی غزہ کو اس کے تمام رہائشیوں سے پاک کر دے، جسے ایک غیر انسانی اور متنازعہ اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
صیہونی حکام فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کے طویل ریکارڈ کے حامل ہیں، حالیہ مہینوں میں غزہ میں نسل کشی اور بے گناہ عوام کے قتل عام نے عالمی رائے عامہ کے سامنے صیہونی مظالم کو بے نقاب کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: 2024 غزہ والوں کے لیے کیسا رہا ؟
واضح رہے کہ یہ مطالبہ اسرائیلی پالیسی کے تحت فلسطینی عوام کے خلاف جاری ظالمانہ اقدامات کی تازہ مثال ہے، جو خطے میں مزید کشیدگی اور انسانی بحران کو جنم دے سکتا ہے۔