سچ خبریں:صیہونی حکومت نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی بستیوں کے رہائشیوں کو واپس لانے کے لیے 15 ہزار شیکل (تقریباً 4 ہزار امریکی ڈالر) انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
المنار نیوز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت شمالی علاقوں میں واپس جانے والے آبادکاروں کو تقریباً 4 ہزار امریکی ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ شمال کی طرف واپسی پر صہیونیوں کا غصہ
واضح رہے کہ یہ فیصلہ تل ابیب نے اس وقت کیا جب صہیونی باشندے جنگ کے دوبارہ شروع ہونے کے خوف سے اپنے گھروں کو واپس جانے سے انکاری ہیں، اس اقدام کا مقصد انہیں واپسی پر آمادہ کرنا ہے۔
صیہونی وزیر خزانہ اسموتریچ نے پہلی مارچ کو ان افراد کی واپسی کے لیے آخری تاریخ قرار دیا تھا۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنوبی لبنان کے شہری پہلے ہی بیروت اور تل ابیب کے درمیان جنگ بندی کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: شمالی اسرائیل میں زندگی کیسی چل رہی ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی
رپورٹس کے مطابق، تل ابیب کا یہ نیا اقدام اس بحران کے حل کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، لیکن اس کی کامیابی پر سوالیہ نشان برقرار ہے اس لیے کہ ان بستیوں کے رہائشیوں کو خوف ہے کہ حزب اللہ اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ دوبارہ شروع ہو جائے گی اس لیے وہ اپنے گھروں کو واپس جانے کے لیے تیار نہیں۔