سچ خبریں:صیہونی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے شام کی حکمران جماعت کو ایک انتہائی شدت پسند گروہ قرار دیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے صیہونی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دمشق کی نئی حکومت ایک شدت پسند اور جہادی گروپ کے ذریعے چلائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا الجولانی حکومت کو اسرائیل سے کوئی مسئلہ ہے؟دمشق کے گورنر کا اہم اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ ہم شام کی نئی حکومت کا جائزہ ان اقدامات کی بنیاد پر لیں گے جو فی الحال مثبت دکھائی نہیں دیتے۔
صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم کے مطابق، گدعون ساعر نے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے درخواست کی ہے کہ وہ دنیا بھر میں یہود مخالف جذبات کے مبینہ اضافے کے پیش نظر، یہودیوں کی اسرائیل ہجرت کے لیے منصوبہ بندی کریں۔
مزید پڑھیں: ہم نے اسرائیل کو بچایا ہے؛الجولانی کا بڑا دعویٰ
واضح رہے کہ یہ اقدامات اسرائیل کی جانب سے صیہونی نظریے کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہیں، جو خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔