سچ خبریں:صیہونی وزیر خزانہ بزالل اسموٹریچ نے غزہ کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے اور فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کو اسرائیل کی سلامتی کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر خزانہ بزالل اسموٹریچ نے اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کا غزہ سے انخلا ہی وہ واحد حل ہے جو اسرائیل کے لیے امن اور سلامتی لا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا صیہونی حکومت فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کر سکے گی؟
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو پہنچنے والے نقصانات کا واحد ازالہ یہی ہے کہ جنگ دوبارہ شروع کی جائے اور حماس کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایتمار بن گویر، جو کہ اسرائیلی حکومت میں ایک انتہا پسند وزیر تھے اور مستعفی ہو چکے ہیں، نے کہا کہ اگر ٹرمپ کا منصوبہ یعنی فلسطینیوں کو جبری طور پر غزہ سے نکالنے کا منصوبہ نافذ کیا جاتا ہے، تو وہ دوبارہ حکومت میں واپس آئیں گے۔
مزید پڑھیں: غزہ کے باشندوں کے خلاف صیہونی ناپاک عزائم؛اقوام متحدہ کے عہدیدار کی زبانی
ٹرمپ کا یہ متنازع منصوبہ نہ صرف عرب اور اسلامی ممالک بلکہ یورپی ممالک کی جانب سے بھی شدید مخالفت کا سامنا کر رہا ہے۔