?️
سچ خبریں:صیہونی حملوں میں غزہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 87 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اکتوبر 2023 سے اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 53,655 تک پہنچ گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 121,950 ہو گئی۔ ہزاروں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی افواج نے غزہ پر بمباری اور حملے جاری رکھتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 87 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، یہ افراد بدھ کی صبح سے رات گئے تک غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنے۔
وزارت صحت فلسطین کی تازہ رپورٹ کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں میں 53655 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 121950 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مزید یہ کہ 18 مارچ 2025 (28 اسفند 1403) سے جاری حالیہ لہر میں اب تک 3509 شہید اور 9909 زخمی ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:اسرائیلی اقدامات غزہ میں جنگی جرائم کے قریب
فلسطینی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اب بھی ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہوئے یا لاپتہ ہیں، اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شدید مشکلات کا شکار ہیں اس لیے کہ صیہونی حکام امدادی کارکنوں کو ان علاقوں میں جانے سے روک رہے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
صہیونی فوج کا شام کی ایک دیہی بستی اور اسکول پر حملہ
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:قابض صہیونی افواج نے شام کے جنوبی علاقے قنیطرہ کے
اپریل
شادی کیلئے عثمان مختار کے ساتھ کام کرنا ہوگا یا فہد مصطفیٰ کے شو میں جانا پڑےگا، زویا ناصر
?️ 5 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ زویا ناصر کا کہنا ہے کہ انہیں شادی
مارچ
امریکہ سے 2 سالہ بچی کی غیرقانونی ڈیپورٹیشن
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: ایک فیڈرل جج نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ
اپریل
لبنانی سنٹرل بینک کے سربراہ بدعنوانی میں ملوث
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:لبنانی اخبار نے نئی دستاویزات کا انکشاف کیا ہے جو اس
اگست
عالمی برادری تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائے ، حریت کانفرنس
?️ 23 اگست 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے اپیل
اگست
کفایت شعاری کیا صرف غریب ملازمین کیلئے ہے ،شازیہ مری کی وفاقی کابینہ میں وزراء کی فوج بھرتی کرنے پرحکومت پر تنقید
?️ 28 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء شازیہ مری نے وفاقی کابینہ
فروری
کیا آپریشن عزم استحکام حکومت کے لیے ضروری ہے؟
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
جون
جی-7 ممالک نے یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:جی-7 ممالک کے رہنماؤں نے یوکرین میں جنگ کے 1000 دن
نومبر