زلنسکی نے روسی وفد کو احمق قرار دے کر جنگ بندی کی تجویز رد کر دی

زلنسکی نے روسی وفد کو احمق قرار دے کر جنگ بندی کی تجویز رد کر دی

?️

سچ خبریں:یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی نے روس کی جانب سے جنگ زدہ علاقوں میں عارضی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے روسی وفد کو احمق قرار دیا اور امریکہ سے سخت پابندیوں کا مطالبہ کیا۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے دوران روسی وفد پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں احمق قرار دیا اور روس کی جانب سے جنگ زدہ علاقوں میں عارضی جنگ بندی کی تجویز کو سختی سے مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:یوکرین جنگ کےعالمی نظام پر سیاسی اثرات

روسی نشریاتی ادارے راشاٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، زلنسکی نے روس کی اس تجویز پر تنقید کی جس میں کہا گیا تھا کہ جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی لاشوں کو تلاش کرنے اور تدفین کی غرض سے چند دنوں کے لیے فائر بندی کی جائے۔

زلنسکی نے مذاکرات کے دوسرے دور کے بعد کہا کہ وہ (روسی حکام) دو سے تین دن کے لیے جنگ بندی کرنا چاہتے ہیں تاکہ میدان جنگ سے لاشیں اکٹھی کی جا سکیں۔ میرے خیال میں وہ احمق ہیں!

یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ کسی بھی جنگ بندی کا مقصد انسانی جانوں کو بچانا ہونا چاہیے، نہ کہ صرف لاشیں جمع کرنا۔

انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کی جائیں تاکہ ماسکو، کییف کے مطالبات کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو جائے۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور گزشتہ روز ترکی میں ہوا، روسی مذاکراتی وفد کی سربراہی ولادیمیر میدینسکی کر رہے تھے، جنہوں نے چند جنگی محاذوں پر عارضی جنگ بندی کی تجویز دی۔

میدینسکی نے اس حوالے سے کہا کہ ہم یہ ممکن بنانا چاہتے ہیں کہ مرنے والوں کی لاشیں عزت کے ساتھ اٹھائی جائیں اور تدفین کے لیے ان کے حوالے کی جائیں۔ اس عمل سے وبائی امراض کے پھیلاؤ کو بھی روکا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس پہلے ہی یکطرفہ طور پر یوکرین کے 6,000 فوجیوں اور افسران کی لاشیں واپس کرنے کی پیش کش کر چکا ہے، اور یہ لاشیں ڈی این اے ٹیسٹنگ کے ذریعے شناخت کی گئی ہیں۔

زلنسکی نے میدینسکی کے کردار کو کم اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سطحی درجے کا اہلکار ہے جو فنی معاملات کو بھی نہیں سمجھتا۔

مزید پڑھیں:یوکرین کی جنگ کے تیسرے سال میں میدان جنگ، نقصانات اور اقتصادی اثرات کا جائزہ

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یوکرینی اور روسی افواج کے درمیان لاشوں کا تبادلہ پہلے بھی بغیر کسی باضابطہ جنگ بندی یا معاہدے کے خود بہ خود ہو چکا ہے اور آئندہ بھی ہوتا رہے گا۔

مشہور خبریں۔

پیپلزپارٹی نے وفاق کو کمزور کرنے کیلئے پنجاب کو نشانہ بنایا: عظمیٰ بخاری

?️ 7 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ

نیتن یاہو کے گریٹر اسرائیل منصوبے نے عرب ممالک سے تعلقات کی بحالی کو ختم کر دیا 

?️ 8 ستمبر 2025نیتن یاہو کے گریٹر اسرائیل منصوبے نے عرب ممالک سے تعلقات کی

اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے کیا ہوگا؟ چین کا موقف

?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی آزاد

اسٹار لنک سیٹلائیٹ سروس اب یوکرائن میں کام کررہی ہے: ایلون مسک

?️ 27 فروری 2022نیویارک(سچ خبریں) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک بھی یوکرین کی

صیہونی فوج نے امدادی کارکنوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا؛صہیونی میڈیا کا اعتراف

?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کی خبروں پر پردہ ڈالنے والا صہیونی میڈیا

حکومت کا بڑا اقدام، مختلف ممالک میں ٹریڈ افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

?️ 20 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے برآمدات اور براہ راست غیر ملکی

امارات سے وابستہ علیحدگی پسندوں کو صنعا کی سخت وارننگ

?️ 10 جولائی 2022سچ خبریں:  یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ حسین

غزہ اور فلسطینی کاز کی حمایت میں اس سال کے حج کے دس اہم پیغامات

?️ 4 جون 2025سچ خبریں: اس سال حج کا موسم اس وقت آیا ہے جب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے