?️
سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں موجود امریکی بحری بیڑے اور صیہونی علاقوں میں قائم بن گورین ایئرپورٹ پر ایک بڑے میزائل و ڈرون حملے کی تفصیلات جاری کی ہیں، جس نے خطے میں اسرائیل اور امریکہ کے سکیورٹی نظام کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
یمنی میڈیا کے مطابق، صنعاء کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ یافا میں واقع بن گوریون ایئرپورٹ کو ایک فلسطین-2 ہائپرسانک بیلسٹک میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ پر ہوائی جہازوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔
یمنی افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے صرف اسرائیلی اہداف پر ہی نہیں بلکہ بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز "USS Harry S. Truman” اور دیگر دشمن بحری ساز و سامان پر بھی کئی گھنٹوں تک مسلسل میزائل اور ڈرون حملے کیے۔
یہ حملے یمنی فوج کی اعلیٰ دفاعی صلاحیت اور حملہ آور اتحاد کے خلاف بڑھتی ہوئی طاقت کا مظہر ہیں۔ ذرائع کے مطابق، یہ کارروائیاں منظم انداز میں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں، جس نے امریکی اور اسرائیلی اتحاد کو حیران و پریشان کر دیا۔
یمن کے میزائل حملے کے بعد تل ابیب، بیت المقدس، یافا اور دیگر 20 سے زائد صیہونی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔ الجزیرہ اور المسیرہ سمیت مختلف بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ پالماخیم ایئربیس سمیت کئی حساس مقامات پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی شہری سائرن بجنے کے فوراً بعد پناہ گاہوں کی طرف دوڑتے نظر آئے۔
ادھر انصار اللہ یمن کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے امریکی جنگی پالیسی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ:
امریکہ کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کا اعلان، دراصل ‘ٹرومن’ بیڑے کی شکست کا اعتراف ہے۔
انہوں نے مزید کہا:
ماضی میں امریکہ ان جنگی بحری جہازوں سے دنیا کی بڑی طاقتوں کو ڈراتا تھا، لیکن آج یمن کے مقابلے میں ان بحری جہازوں کی حیثیت صرف ایک بوجھ بن چکی ہے۔
یمن کی حالیہ کارروائی نہ صرف خطے میں جنگی توازن کو متاثر کر رہی ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ یمنی مزاحمت اب صرف دفاعی پوزیشن پر نہیں بلکہ مکمل طور پر حملہ آور اور جارحانہ حکمت عملی اختیار کر چکی ہے۔
یمن کی جانب سے بحیرہ احمر اور اسرائیلی اہداف پر ہمہ جہتی حملے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ فلسطین کے ساتھ یمن کی وابستگی محض سیاسی نہیں، بلکہ عسکری سطح پر بھی مکمل حمایت کا پیغام ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ایران برکس میں شمولیت کے لیے ایک اچھا امیدوارہے: لاوروف
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ نے تہران وقت کے مطابق منگل کی
جون
غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، خان یونس میں 2 فلسطینی شہید
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی
نومبر
عراق میں سفیر کے بجائے امریکی خصوصی ایلچی کی تقرری؛ وجہ؟
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق میں اپنے نئے نمائندے
اکتوبر
اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے پاکستان پر دباؤ رہا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 10 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے
دسمبر
عدت کیس میں بری ہونے کے باوجود عمران خان کی اہلیہ کو رہا کیوں نہیں کیا گیا؟
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدت کیس
اگست
اسرائیل کا شام میں منفی کردار ہے: الشیبانی
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: لندن میں ایک تھنک ٹینک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے،
نومبر
نواز شریف کی کرپشن!
?️ 26 جنوری 2021وزیراعظم عمران خان اگر اپنے کسی سیاسی مخالف کو سب سے زیادہ
جنوری
وزیر اعظم ’ڈیووس ان دی ڈیزرٹ‘ کانفرنس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
?️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج
اکتوبر