🗓️
سچ خبریں:روسی سیکورٹی سروسز نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کی سیکورٹی ایجنسیاں شام میں روسی فوجی اڈوں کے خلاف دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی خارجی انٹیلیجنس سروس (SVR) نے ایک بیان میں انکشاف کیا کہ امریکی اور برطانوی سیکورٹی ادارے روسی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے دہشت گردانہ حملوں کی تیاری میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے شام میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں: پیوٹن
بیان کے مطابق داعش کے فیلڈ کمانڈرز کو حملہ آور ڈرون فراہم کیے گئے ہیں تاکہ شام میں روسی فوجی اڈوں پر حملے کیے جا سکیں۔
SVR نے مزید کہا کہ موصولہ معلومات کے مطابق، جو بائیڈن کی موجودہ حکومت اور برطانیہ کی قیادت، بشار الاسد کی حکومت کو گرانے کے بعد شام میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا بنیادی مقصد مشرق وسطیٰ میں انتشار اور افراتفری کی کیفیت کو برقرار رکھنا ہے۔
روسی انٹیلیجنس کے بیان میں کہا گیا کہ واشنگٹن اور لندن اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ افراتفری کی صورتحال میں وہ اپنے جغرافیائی سیاسی اہداف تیزی سے حاصل کر سکتے ہیں اور خطے میں اپنی طویل مدتی بالادستی کو یقینی بنا سکتے ہیں، جو ان کے نام نہاد قاعدہ-محور نظم پر مبنی ہے۔
مزید پڑھیں: امریکہ شام اور عراق میں داعش پر کیوں اعتماد کر رہا ہے؟
بیان کے مطابق،تاہم، امریکہ اور برطانیہ کے یہ مقاصد شام کے ساحلوں پر روسی فوجی موجودگی کے باعث ناکام ہو چکے ہیں، روس کی یہ موجودگی مشرق وسطیٰ میں استحکام کی ایک اہم عنصر بنی ہوئی ہے۔
مشہور خبریں۔
صہیونی حکومت خطے میں عدم استحکام کی جڑ ہے: حماس
🗓️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے ایک رکن
اکتوبر
اگر آج سسٹم کو ڈی ریل کیا گیا تو آنے والی کوئی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرسکے گی:فہمیدہ مرزا
🗓️ 28 مارچ 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں ’امربالمروف‘ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے
مارچ
ایپل نے نئی اپ ڈیٹ پیش کردی
🗓️ 14 جنوری 2022نیویارک ( سچ خبریں) امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی
جنوری
افغانستان میں داعش کے 50 ارکان کی خود سپردگی
🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں:طالبان کے انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے
فروری
صیہونیوں کامتحدہ عرب امارات کو آئرن ڈوم فروخت کرنے سے انکار
🗓️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: متحدہ عرب امارات صیہونی حکومت پر اربوں ڈالر کے فضائی دفاعی
دسمبر
بی بی اور کابینہ کے ارکان کے درمیان کی وجہ کیا ہے ؟
🗓️ 12 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے خبر دی ہے کہ اس
مئی
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ
🗓️ 16 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر
جون
اسرائیل کی بگڑتی ہوئی معیشت
🗓️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:اکتوبر کے وسط میں شروع ہونے والی غزہ کی جنگ اب
نومبر