?️
سچ خبریں:واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے تناظر میں امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین آخرکار اس ملک کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر عائد کردہ ٹیرف کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور چین کے درمیان محاذ آرائی: 2025 میں دنیا کی غیر متنازعہ طاقت کون ہو گا؟
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹامی بروس نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین تجارتی ٹیرف کے معاملے پر شدید کنفیوژن کا شکار ہے اور ٹرمپ انصاف پر مبنی تجارتی نظام قائم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ٹامی بروس نے تجارتی جنگ کی تازہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چین موجودہ حالات کا بغور جائزہ لے رہا ہے تاکہ یہ طے کر سکے کہ آیا وہ اس بحران سے خود کو نکال پائے گا یا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین ٹیرف کے موضوع پر ایک قسم کی پالیسی سازی کی مشق کر رہا ہے جس میں اسے مہارت حاصل نہیں۔ آخرکار یہ صورتِ حال امریکا کے مفاد میں ختم ہو گی۔
امریکی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین فوری طور پر معاہدے کی طرف بڑھنے کے بجائے، اپنی ردعمل کی شدت میں اضافہ کر رہا ہے، جو اس کی الجھن اور پریشانی کی واضح علامت ہے۔
ٹامی بروس کے بقول، امریکہ کو یقین ہے کہ چین بالآخر مذاکرات کی میز پر واپس آئے گا اور ایک جامع معاہدے پر آمادہ ہو گا۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دنیا بھر کے وہ ممالک جن کے اقتصادی مفادات وابستہ ہیں، وہ امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، کیونکہ امریکا آج بھی عالمی تجارت اور سفارتکاری کا مرکز ہے۔
آخر میں انہوں نے ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ پرعزم ہیں کہ امریکا کو منصفانہ تجارتی نظام دلایا جائے، جو کہ امریکی عوام کی بھی خواہش ہے۔
ان کا دعویٰ تھا کہ اب تک 135 ممالک امریکہ سے تجارتی معاہدوں پر بات چیت کے لیے رابطہ کر چکے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ جنگ کے بعد صہیونی لابی کی مایوسی
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں:ایران اور صیہونی ریاست کے درمیان 12 دن تک جاری رہنے
جولائی
مغربی یمن میں تین دھماکے
?️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی نیوز ذرائع نے آج صبح جنوب مغربی یمن میں تین
ستمبر
یمن کے عجائبات آنے والے ہیں: انصار اللہ
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک سینئر
مارچ
ملکی برآمدات میں مسلسل نویں ماہ کمی، مئی میں 17 فیصد گر گئیں
?️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کی اشیا کی برآمدات میں مسلسل 9 مہینے
جون
امریکی ماں کا اسرائیل کی بچوں کو مارنے والی حکومت کے لیے طنزیہ پیغام
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ میں ورچوئل نیٹ ورکس پر ایک ماں کی تصاویر شائع
اپریل
غزہ میں نئے صیہونی نئے جرم کے بارے میں فلسطینی حکومت کا بیان
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس نے
مارچ
یہودی آبادکاروں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی، اردن نے شدید مذمت کردی
?️ 24 اپریل 2021اردن (سچ خبریں) یہودی آبادکاروں کی جانب سے اسرائیلی شہریوں پر حملوں
اپریل
شمالی عراق پر ترکی کی شدید بمباری
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:ترکی نے ایک بار پھر شمالی عراق کےمتعدد علاقوں پر شدید
نومبر