سچ خبریں:صیہونی مسلح افواج کے سربراہ نے 7 اکتوبر 2023 کے آپریشن میں ناکامی کا مکمل ذمہ دار خود کو ٹھہرایا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی مسلح افواج کے سربراہ ہرتزی ہالیوی نے اعتراف کیا کہ وہ فوجی ناکامیوں کی وجہ سے صیہونی آبادکاروں کے تحفظ میں ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1948 کی جنگ کے بعد سے صیہونیوں کے لیے سب سے خطرناک شکست
ان کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری اپنی قوم کی حفاظت تھی اور ہم اس میں ناکام ہو گئے،اس ناکامی کی ذمہ داری ہمیشہ کے لیے میری ہوگی۔
ہرتزی ہالیوی نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کی کئی اعلیٰ قیادت، جن میں سید حسن نصراللہ بھی شامل ہیں، کو قتل کیا اور اس تنظیم کے4000 مجاہدین کو شہید کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے عہدے پر برقرار رہنے کا ارادہ نہیں رکھتا، اب فیصلہ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
صیہونی میڈیا کے مطابق، ہرتزی ہالیوی نے وزیر دفاع یسرائیل کاتز کو اطلاع دی کہ وہ 6 مارچ 2025 کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: اکتوبر 1973 کی جنگ سے لے کر طوفان الاقصی تک صیہونیوں کی شکست کیسے ممکن ہوئی؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہرتزی ہالیوی نے تسلیم کیا کہ ان کے استعفے کی بنیادی وجہ 7 اکتوبر 2023 کے آپریشن میں ناکامی ہے۔