ہر ممکنہ صورتحال کے لیے تیار ہیں، دشمن نے غلطی کی تو قیدی مارے جائیں گے:حماس  

ہر ممکنہ صورتحال کے لیے تیار ہیں، دشمن نے غلطی کی تو قیدی مارے جائیں گے:حماس  

?️

سچ خبریں:حماس کی عسکری شاخ عزالدین قسام بریگیڈز نے کہا کہ ہم ہر ممکنہ صورتحال کے لیے تیار ہیں، اگر قابض حکومت نے کسی قسم کی جارحیت کی تو اس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی قیدی مارے جائیں گے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، عزالدین قسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ پر دوبارہ حملے کی تیاریوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں، ابوعبیدہ نے رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں، خصوصاً فلسطین اور غزہ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا:
دو ارب مسلمانوں کے لیے ہمارا پیغام یہ ہے کہ آپ کے بھائیوں نے اپنے پاکیزہ خون کا نذرانہ دے کر روزہ رکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک یہ مقدس سرزمین قابضین سے پاک نہیں ہو جاتی، امت مسلمہ کو دیگر اقوام میں کوئی عزت نہیں ملے گی۔ ہم پوری امت کو یاد دلاتے ہیں کہ فلسطینی مسلمان آپ کی آنکھوں کے سامنے نسل کشی، بھوک اور جبری بے دخلی کا سامنا کر رہے ہیں۔
ابوعبیدہ نے مصالحتی فریقین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مزاحمت نے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر اب تک عمل کیا ہے، لیکن صیہونی حکومت بہانوں کے ذریعے اس سے انحراف کر رہی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ، لبنان، شام اور پورے خطے میں قابضین کی مجرمانہ سوچ نے اپنی جڑیں گہری کر لی ہیں۔ اسرائیلی حکام جنگ بندی معاہدے سے فرار چاہتے ہیں تاکہ امریکی حمایت حاصل کر کے فلسطینی عوام کے خلاف مزید جرائم کا ارتکاب کر سکیں۔
ابوعبیدہ نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے خود دیکھا کہ جنگ کی سخت ترین صورتحال میں بھی مزاحمت نے اسرائیلی قیدیوں کے ساتھ بہترین سلوک کیا۔ سب سے مختصر راستہ یہی ہے کہ دشمن جنگ بندی کی شرائط پر عمل کرے، نہ کہ دھمکیوں کا سہارا لے۔
انہوں نے اسرائیل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر ممکنہ صورتحال کے لیے تیار ہیں۔ اگر قابض حکومت نے کسی قسم کی جارحیت کی تو اس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی قیدی مارے جائیں گے۔
اپنے بیان کے اختتام پر، ابوعبیدہ نے فلسطینی مغربی کنارے اور یمن میں مزاحمت کرنے والے مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام اپنی سرزمین کی آزادی کے لیے آخری دم تک لڑیں گے۔

مشہور خبریں۔

بھارتی اداکارہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

?️ 26 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے ایک اور

چینی آنلائن کمپنی علی بابا پر 2.75 ارب امریکی ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا گیا

?️ 11 اپریل 2021بیجنگ (سچ خبریں)  چینی آنلائن کمپنی، علی بابا پر 18 ارب یوآن

ترکی ایک سائبر سیکورٹی تنظیم قائم کرنے کا خواہاں

?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں گزشتہ چند دنوں کے تلخ واقعات اور اسرائیل

عمران خان کی حکومت الٹنے کے لیے فنڈنگ کے ثبوت موجود ہیں:شیخ رشید

?️ 29 مارچ 2022(سچ خبریں)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا

جرمنی کو 2029 تک جنگ کے لئے تیار رہنا ہوگا: برلن

?️ 6 جون 2024سچ خبریں:  جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے بدھ کے روز اعلان

اسلامی تعاون تنظیم کا مسجد اقصیٰ کے بارے میں بیان

?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی

زاہد حفیظ چوہدری کی  آسٹریلیا میں بطور  ہائی کمشنرتقرری

?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)آسٹریلوی  وزارتِ خارجہ نے زاہد حفیظ چوہدری کی بطور ہائی

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگایا تو گورنر ہاؤس پر قبضہ کر لیں گے، علی امین گنڈاپور

?️ 10 مئی 2024ڈی آئی خان: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے